City 42:
2025-04-16@18:43:36 GMT

ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

 (ویب ڈیسک)ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر آگئی، ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں، جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

 نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی پہنچے، ڈی جی پاسپورٹس مصظفیٰ جمال قاضی نے پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا تھا،مصطفیٰ جمال قاضی کی پرنٹرز کے تکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات ہوئی،انہوں نے کہا کہ نئے پرنٹرز میں ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت ہے، نئے پرنٹرز کی مدد سے ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کا مقدمہ درج

 ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز فنکشنل ہونے کے بعد پاسپورٹ کی فراہمی مزید تیز ہوگی۔

  150 سے زیادہ ممالک میں پہلے سے ہی ای پاسپورٹ استعمال کیا جا رہا ہے۔

 دنیا کے 150 سے زیادہ ممالک میں پہلے سے ہی ای پاسپورٹ استعمال کیا جا رہا ہے، کئی ممالک مؤثر اور بہتر سرحدی حفاظت کی بڑھتی ضرورت کے پیشِ نظر ای پاسپورٹ پر منتقل ہو چکے ہیں۔

 پاکستانی ای پاسپورٹ رکھنے والے دنیا بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر ای گیٹ کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

مناواں: ٹریفک وارڈن کا معذور رکشہ ڈرائیور پر مبینہ تشدد  کی ویڈیو وائرل

 اس سے نہ صرف جاری مینوئل سسٹم میں تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ پاکستانی درخواست دہندگان کو آن لائن درخواستوں پر آسانی سے کارروائی کرنے میں بھی سہولت ہوگی۔

 اس متعلق تمام معلومات ڈی جی آئی اینڈ پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

 چونکہ ای پاسپورٹ میں مختلف قسم کے سکیورٹی چیک موجود ہیں لہٰذا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فوائد فراہم کرنے سے ملک کو ہی فائدہ ہوگا۔

رجب بٹ سمیت 10افراد کیخلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ دفعات شامل کرنیکا فیصلہ

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستان امریکہ میں آئی ٹی سمجھوتہ: کانگریس وفد کی ملاقات، دیرینہ شراکت داری کے خواہشمند ہیں: آرمی چیف

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے جیک برگ مین کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں تھومس سوزی اور جوناتھن جیکسن بھی شامل تھے۔ ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط کئے گئے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور سٹرٹیجک مفادات پر مبنی راوبط کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امریکی ارکان کانگریس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار، پاکستان اور اس کے لوگوں کے عزم اور سٹرٹیجک صلاحیت کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے پاکستان کی خودمختاری کیلئے اپنے احترام کا اعادہ کرتے ہوئے سکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے شعبوں میں وسیع البنیاد دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے وفد کا پاکستان کے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو مزید گہرا اور متنوع بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔  امریکی کانگریس مینز کے وفد نے  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے پر  گفتگو کی گئی اور سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سکیورٹی کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  محسن نقوی نے امریکی وفد سے بات چیت کرتے کہا کہ امریکہ سے پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ امریکہ میں 30 اپریل کو پاکستان کاکس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے۔ دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے، عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انسداد دہشتگردی کے شعبے میں انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی شیئرنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بے پایاں قربانیوں کی اقوام عالم میں نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی  وفد کا دورہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے بے مثال کردار کو اجاگر کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں جون میں ہونے والا مشترکہ کائونٹر ٹیرارزم ڈائیلاگ، انسداد دہشتگردی کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ امریکی کانگریس مینز نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی  با صلاحیت اور قابل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یو اے ای جانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • عوام کیلئے اچھی خبر، حکومت نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا
  • فلم اچھی نہیں لگی، ابراہیم علی خان دادی شرمیلا ٹیگور کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئے
  • حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اور زبردست موقع
  • مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی
  • ترسیلات زرمیں ریکارڈاضافہ معیشت کیلئے اچھی خبر
  • عازمین کیلئے اچھی خبر، 2025ء کا حج شدید گرمیوں کا آخری حج ہو گا
  • 4 سال بعد بنگلہ دیشی پاسپورٹس پر ’سوائے اسرائیل کے ‘ کی عبارت دوبارہ شامل
  • پاکستان امریکہ میں آئی ٹی سمجھوتہ: کانگریس وفد کی ملاقات، دیرینہ شراکت داری کے خواہشمند ہیں: آرمی چیف
  • یہ پاسپورٹ اسرائیل کیلئے کارآمد نہیں، بنگلادیشی حکومت کی پاسپورٹ پر عبارت دوبارہ شائع کرنیکی ہدایت