پودینے کی لسی روایتی لسی کی ایک جدید شکل ہے جس میں پودینہ شامل کر کے اس کے ذائقے کو دو چند کیا گیا ہے۔
آپ کی طبیعت پر لسی کے خوشگوار اثرات کو پودینے کے اضافے سے بڑھا دیا جاتا ہے اور یوں یہ ناشتے کا ایک بہترین ڈرنک بن جاتی ہے۔ آپ سحر و افطار میں مزیدار منٹ لسی اپنے اہل خانہ یا مہمانوں کو پیش کرسکتے ہیں۔
اجزاء:
دہی 1 کپ
دودھ ¼ کپ
زیرا ½ چائے کا چمچ
پودینہ پتے 10 - 12
نمک حسب ذائقہ
برف حسب ضرورت
ترکیب:
ایک کپ دہی بلینڈر میں لیں۔
دودھ ، زیرہ ، پودینہ کے پتے، نمک شامل کریں۔
لسی کو ایک گلاس میں ڈالیں۔
آئس کیوبز ڈالیں اور پودینے کے پتوں سے گارنش کریں۔
ٹھنڈی لسی سے لطف اٹھائیں!
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ: فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاق سے رپورٹ طلب
پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاق سے رپورٹ طلب کرلی۔
پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق درخواست پر جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ خان نے سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کے دفتر سے جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں عمرہ کے لیے جانا ہے، لیکن ایئرپورٹ پر روکے جانے کا خدشہ ہے، عدالت نے وفاقی حکومت سے کل تک رپورٹ طلب کر لی۔
دریں اثنا عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کے لیے ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے، ملک گیر احتجاج سے حکومت پر پریشر پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ آزادی رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے، وفاقی حکومت مزید نفرتوں کو ہوا دے رہی ہے، ہم ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔