---فائل فوٹو 

صوبائی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے سندھ بھر میں بچت بازار قائم ہیں، عوام بچت بازاروں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

 شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، کو روکنے کے لیے افسران کی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ شکایات براہِ راست متعلقہ افسران تک پہنچائیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن

پڑھیں:

کیا کوئٹہ کا رمضان سستا بازار عوام کو ریلیف فراہم کر پائے گا؟

حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے شہر کہ 3 مختلف مقامات پر سستا بازار لگانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب تک صرف شہر کے جوائنٹ روڈ پر ہی رمضان سستا بازار لگایا جا سکا ہے۔ اس سستے بازار میں مرغی اور بڑے جانور کے گوشت سمیت دالیں، دودھ، سبزیاں اور بیکری کی اشیا دستیاب ہیں۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے شہری کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہر سال ماہ صیام میں سستا بازار لگایا جاتا ہے، اس بار بھی سستا بازار جوائنٹ روٹ پر لگایا گیا ہے جس میں اشیا خور ونوش موجود ہیں، جن کی قیمت بھی مارکیٹ سے 10-20 روپے کم رکھی گئی ہے، تاہم اگر بات کی جائے کوالٹی کی تو اشیا کی کوالٹی بہتر نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کے سبب لوگ ان غیر معیاری اشیا کو خریدنے پر مجبور ہیں، سستے بازار میں ملنے والا دودھ، دودھ نہیں بلکہ پانی ہے، ان کے مرغی اور بڑے جانور کے گوشت کا معیار بھی بہتر نہیں، البتہ سبزیاں بہتر معیار کی ہیں، لیکن ان کی قیمتوں میں صرف 10 سے 20 روپے ہی کا فرق ہے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ماہ صیام میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کیا کوئٹہ کا رمضان سستا بازار عوام کو ریلیف فراہم کر پائے گا؟
  • مفت سولر سسٹم کن صارفین کو ملے گا؟ بڑی خوشخبری آگئی
  • الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کی شرجیل میمن سے ملاقات
  • الیکٹرک اسکوٹی بنانیوالے چینی صنعتکاروں کی شرجیل میمن سے ملاقات
  • کے پی حکومت کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے کچھ نہیں مگر وفاق سے لڑنے کیلئے سب کچھ ہے، شرجیل میمن
  • بھارت کی ہندوتوا حکومت نے مظلوم کشمیریوں کے خلاف بھرپور جنگ چھیڑ رکھی ہے، حریت کانفرنس
  • معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا، شہباز شریف
  • پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت پر تحفظات ، ہمارے مسائل حل کرنا ہوں گے، شرجیل میمن
  • ایک کلو چینی کے لیے شناختی کارڈ کی شرط،عوام پریشان