نوجوانوں کیلئے ٹیکنیکل، ووکیشنل اداروں میں آن لائن پورٹل رجسٹریشن شروع
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت نوجوانوں کیلئے ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں میں آن لائن پورٹل رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سہل اور تیز ترین آن لائن رجسٹریشن کا عمل یکم مارچ (آج) سے ہوگا۔ درخواست وصولی سے لیکر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک مکمل آن لائن ہوگا۔ تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس میں مکمل دورانیہ کیلئے رجسٹریشن ہوگی۔ ادارے کے نام پر بنک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی اور اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء سے مشروط کر دیا گیا۔ طلبہ اور والدین کے لئے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے آزادی اور ایک ہی کلک پر تمام معلومات کی فراہمی ہوگی۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2019ء کے تحت تمام اداروں کوپنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کے پابند کردیا گیا۔ خلاف ورزی کی صورت میں 6ماہ قید اور 10لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہوگا۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر 622غیر قانونی/غیر منظور شدہ اداروں کی فہرست بھی شائع کردی گئی۔ تمام منظور شدہ اداروں کی تفصیل بمعہ کورسز اور تعداد ویب پورٹل میں موجود ہیں۔ طلبہ کی سہولت پی ایس ڈی اے کی ویب سائٹ پر متعلقہ کورسز کے کریکولم آن لائن دستیاب ہوں گے۔ ویب سائٹ پر کسی بھی غیر قانونی ادارے سے متعلق آن لائن شکایت بھی درج کرائی جا سکے گی۔ طلبہ ویب پورٹل www.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف ا ن لائن
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان دوست اقدام، گندم کاشتکاروں کیلئے 15 ارب روپے کا پیکج منظور
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے ایک جامع اور تاریخی پیکج کا اعلان کر دیا جس کے تحت کسانوں کو براہ راست مالی امداد، اسٹوریج کی مفت سہولت اور ٹیکس میں رعایت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے “گندم اسپورٹ فنڈ” کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے جس سے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو ابیانہ اور فکسڈ ٹیکس میں بھی چھوٹ دی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ گندم کو موسمی اثرات اور مارکیٹ کے دباؤ سے بچانے کے لیے کاشتکاروں کو 4 ماہ تک مفت اسٹوریج کی سہولت دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے پنجاب میں الیکٹرانک وئیر ہاؤسنگ ریسیٹ سسٹم متعارف کروایا جائے گا جس کے تحت گندم اسٹور کرنے والے کاشتکاروں کو الیکٹرانک رسید فراہم کی جائے گی، جسے وہ 24 گھنٹوں کے اندر بینک میں جمع کروا کر اپنی گندم کی مالیت کا 70 فیصد تک قرض حاصل کر سکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم اور اس سے بنی اشیاء کی ایکسپورٹ کے لیے وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جبکہ صوبائی و ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹے کی نقل و حمل پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔اس پیکج کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو ویئر ہاؤسز کی تعمیر و بحالی کے لیے بینک آف پنجاب کے ذریعے فنانسنگ فراہم کی جائے گی، جس کا 5 ارب روپے کا مارک اپ حکومت پنجاب خود ادا کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پُرعزم انداز میں کہا کہ کسان کا نقصان نہیں ہونے دوں گی۔ کاشتکاروں کو ان کی گندم کا پورا معاوضہ ملے گا۔ وہ ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔