پرویز الہٰی کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم کی عدالت میں پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں پرویز الہٰی پر 32 مقدمات درج ہیں، 9 مئی سمیت 15 مقدمات لاہور میں درج ہیں، جن میں نو مئی کے 13 مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تفتیش جاری ہے۔
عید الفطر کس تاریخ کو منائی جائے گی ؟ اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
پولیس رپورٹ کے مطابق 4 مقدمات فیصل آباد، ایک اٹک اور ایک گوجرانوالہ میں درج ہیں جبکہ 9 مئی کے 11 مقدمات رولپنڈی میں درج ہیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پرویز الہ ی درج ہیں
پڑھیں:
رمضان المبارک کا آغاز، لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار
بارش برسانے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب میں داخل ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سحری کے وقت ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔ بارش سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔
لاہور میں بارش آج اور کل بھی جاری رہے گی۔ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 13 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
مری اور گلیات میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ بارش کے پیش نظر آیم ڈی واسا نے نکاسی اب کیلئے الرٹ جاری کردیا۔ تمام آپریشنل اسٹاف کو نکاسی آب کیلئے فیلڈ میں رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔