گوادر(نیوز ڈیسک)گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا میں پروپیگنڈا شروع ہو گیا ہے، بھارتی اور امریکی اخباروں میں منظم مہم کے تحت ایک جیسی خبریں لگنے لگیں۔

تاہم نجی ٹی وی نے حقائق جاننے کے لیے گوادر ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور انٹرنیشنل فیک نیوز بے نقاب کر دی، گوادر ایئرپورٹ پرایک ماہ کے دوران 42 پروازیں آپریٹ ہوئیں، اور ایک ہزار 537 مسافروں نے سفر کیا۔ پاک چین دوستی کا بڑا نشان، گوادر ایئرپورٹ کی کامیاب تکمیل پر پاکستان کے دشمن پریشان ہو گئے ہیں، عالمی میڈیا میں پوری پلاننگ کے ساتھ پروپیگنڈا کمپین شروع کر دی گئی ہے۔

بھارتی اور امریکی خبر ایجنسیوں نے ہیڈلائنز تبدیل کی نہ اسکرپٹ ایڈٹ کرنے کی زحمت اٹھائی، ایک ہی خبر لگا کر مکھی پر مکھی بٹھائی، ایسوسی ایٹڈ پریس نے 24 فروری کو NO Passengers, No Planes, No benefits کی سرخی کے ساتھ خبر جاری کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ چین کے تعاون سے بننے والا پاکستان کا سب سے بڑا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ خالی پڑا ہے، طیارے ہیں، نہ مسافر نہ ہی سہولتیں۔

یہ ظاہر کیا گیا کہ پاک چین سی پیک منصوبے کا اہم ترین پروجیکٹ ناکام ہو گیا ہے، خبر چھپنے کے چند منٹ بعد ہی بھارتی اخباروں نے خبر کو بالکل ویسے ہی اٹھایا، جیسے وہ چھپی تھی، ایک نقطہ بھی تبدیل نہ ہوا۔ نہ صرف بھارتی بلکہ امریکی اور یورپی ویب سائٹس پر بھی ایسوسی ایٹڈ پریس کی خبر کاپی پیسٹ ہونا شروع ہو گئی۔

لیکن جب نجی ٹی وی کے پروگرام کے اینکر اقرار الحسن اپنی ٹیم کے ساتھ ان دعوؤں کی تصدیق کے لیے گوادر پہنچے تو حقائق ان جھوٹی خبروں کے برعکس نکلے۔ پروپیگنڈے کے مطابق جس ایئرپورٹ کو ویران ہونا چاہیے تھا وہاں صبح سویرے ہی مسافروں کی بڑی تعداد موجود تھی، کوئی بزنس مین تھا، کوئی طالب علم ، تو کسی کو پاکستان سے باہر مسقط اپنی نوکری پر واپس جانا تھا۔

نجی ٹی وی کی ٹیم نے ایئرپورٹ پر جو سہولتیں دیکھیں، وہ اندھے جھوٹ کا پردہ چاک کرنے کے لیے کافی تھیں، تجزیہ کار اس بات پر متفق ہیں کہ ایسے ایئرپورٹس نہ صرف تجارتی راہداریوں بلکہ علاقائی اسٹریٹجک تعلقات کے لیے بھی اہم ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مقصد منفرد نہیں، خود بھارت کا کرنول ایئرپورٹ، آسٹریلیا کا ویل کیمپ ایئرپورٹ، سعودیہ عرب کا بحیرہ احمر ایئرپورٹ سمیت دیگر کئی ہوائی اڈے، انہی اسٹریجک مقاصد کے لیے تعمیر کیے گئے ہیں۔

اپنی خبر کی تصدیق کے لیے خود کو معتبر کہلوانے والے ان عالمی صحافتی اداروں نے گوادر تک آنے کی زحمت بھی نہیں کی، یا پھر انھوں نے وہی خبر چھاپی جس کی انھیں قیمت ملی تھی۔
مزیدپڑھیں:خیبر پختونخوا میں ترقیاتی فنڈز کے صحیح استعمال کیلئے اہم فیصلہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے

پڑھیں:

چین کی بڑے ممالک کے ساتھ سفارت کاری کی بڑے پیمانے پر پزیرائی ، چینی میڈیا

بیجنگ :سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے دو اجلاس کے موقع پر خارجہ امور پر پریس کانفرنس کے دوران دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات کی وضاحت کی۔ہفتہ کے روزاس تناظر میں سی جی ٹی این کی جانب سے 44 ممالک میں کیے گئے سروے کے مطابق 32 ہزار 266 جواب دہندگان نے اہم ممالک کی چین کی سفارتکاری کے اصولوں اور اقدامات کو وسیع پیمانے پر سراہا۔ سی جی ٹی این کے “چائنا فیوریبلٹی” عالمی سروے میں 89 فیصد جواب دہندگان چین کو ایک کامیاب ملک کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس تناسب میں 4.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 77.8 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین ایک قابل احترام ملک ہے اور اس رائے کے تناسب میں 1.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 87.2 فیصد نے چین کے بین الاقوامی اثر و رسوخ میں نمایاں اضافے کو تسلیم کیا اور رائے کے تناسب میں 8.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔ دو سالوں میں چین کو ایک پر کشش ملک کے طور پر ماننے والوں کی رائے کا تناسب 14.8 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 72.7 فیصد تک پہنچا ہے ۔سروے میں چین کے سفارتی نظریے اور طرز عمل کو عالمی جواب دہندگان کی جانب سے وسیع پیمانے پر پزیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ 87.6 فیصد جواب دہندگان نے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشٹو ،عالمی ترقی کے فروغ اور عملی تعاون کو گہرا کرنے کی حمایت کی ۔ 90.3 فیصد نے گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو کی تعریف کی اور تمام ممالک کے جائز سیکیورٹی خدشات کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 91.3 فیصد نے گلوبل سولائزیشن انیشیٹو کے حوالے سے اجتماعی امن ،ترقی، انصاف، جمہوریت اور تمام انسانیت کے لئے آزادی کی مشترکہ اقدار کے فروغ پر زور دیا ۔یہ سروے سی جی ٹی این نے رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے تعاون سے “انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل کمیونیکیشن آف چائنا ان دی نیو ایرا “کے ذریعے کیا جس میں عالمی جواب دہندگان سے رائے لی گئی جس میں فیوریبلٹی” عالمی رائے عامہ سروے اور “گلوبل گورننس اینڈ انٹرنیشنل آرڈر” گلوبل سروے بھی شامل ہیں۔ جواب دہندگان کا تعلق امریکہ، برطانیہ، فرانس، اسپین اور آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ برازیل، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، مصر اور جنوبی افریقہ جیسے ترقی پذیر ممالک سے تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب
  • چین کی بڑے ممالک کے ساتھ سفارت کاری کی بڑے پیمانے پر پزیرائی ، چینی میڈیا
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کا الزام، بیرسٹر گوہر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی میں پیش
  • سوشل میڈیا پروپیگنڈا: پی ٹی آئی لیڈرز جے آئی ٹی میں پیش، کڑے سوالات کا سامنا
  • پی ٹی آئی کا ریاست مخالف پروپیگنڈا؛ پندرہ افراد کے ساتھ تفتیش کا آغاز
  • ریاست مخالف پروپیگنڈا: پی ٹی آئی کے 25 رہنماؤں میں سے کوئی بھی جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوا
  • سوڈان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف عالمی عدالت میں نسل کشی کا مقدمہ دائر کر دیا
  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، زلفی بخاری سمیت پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد طلب
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا