2025-01-18@18:55:17 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«معراج وہاب»:

      لاہور:پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان اور مقبول اداکار وہاج علی پہلی بار ایک ساتھ ڈرامے میں کام کرتے ہوئے دکھائی دیں گے، جو ڈراما شائقین کے لیے خوشخبری ہے۔ماہرہ خان تقریباً پانچ سال بعد چھوٹی سکرین پر واپس آ رہی ہیں، اور اس بار وہ وہاج علی کے ساتھ ڈرامے ‘مٹی دے باوے’ میں رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔ ڈرامے کی کہانی معروف مصنفہ فائزہ افتخار نے لکھی ہے، جبکہ اس کی ہدایات حسام حسین دے رہے ہیں، جو اس سے قبل کئی کامیاب ڈراموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔ہدایت کار حسام حسین نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ماہرہ خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے منصوبے کا عندیہ دیا تھا، لیکن اس...
    پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار دیپک پراوانی کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان کے مقابلے میں زندگی کا معیار بہتر ہے، وہاں خوشی زیادہ ہے۔ 30 سال قبل ڈرامہ سیریل ’بڑے ابو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے دیپک پروانی نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے لیے انٹرویو ریکارڈ کروایا ہے۔ انٹرویو کے دوران دیپک پروانی نے بھارتی شہر جے پور میں اپنے کام اور دورے سے متعلق تجربہ شیئر کیا ہے۔ دیپک پروانی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مقابلے ہندوستان میں معیارِ زندگی زیادہ بہتر ہے، وہاں کے لوگ خوش ہیں، مسکراتے ہیں اور مطمئن نظر آتے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان میں خواتین کو حاصل ہونے...
    القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دونگی، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اوکاڑہ (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے 190 ملین پانڈ کیس کے بعد القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی، والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی پھر بھی چور چور کہا گیا، آج عدالت میں دوسروں کو چور کہنے والے وزیراعظم پر رشوت لینا ثابت ہوگیا۔ اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا ملک کو نفرت نہیں اتحاد چاہیے، ملک کو انتشار نہیں امن چاہیے، میرا دل چاہتا ہے کہ بچوں کے ہاتھوں میں اسکالرشپ دوں پیٹرول بم نہیں،...
    قبل ازیں شام کے وزیر خارجہ اشعد الشیبانی نے باور کرایا کہ انکا ملک کسی ریاست کیلئے خطرہ نہیں بنے گا، جس میں اسرائیل بھی شامل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کو شام کی سکیورٹی اور خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شام میں عبوری عمل کے قائد احمد الشرع نے کہا کہ اسرائیل بفر زون میں پیش قدمی کے لئے حیلے بنا رہا ہے، اسے وہاں سے نکلنا ہوگا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق احمد الشرع نے باور کرایا کہ شام، اسرائیل کے ساتھ مشترکہ بفرزون میں اقوام متحدہ کی فوج کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے، بفرزون میں اسرائیل کی پیش قدمی کا عذر یہ تھا کہ وہاں ایرانی ملیشیا اور...
    جنوبی افریقا: کان میں پھنسے کان کن کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا میں سونے کی کان سے 36 لاشیں نکال لی گئیں،جب کہ زندہ بچ جانے والے 82 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ خبر رساں اداروںکے مطابق پیر کے روز 9 لاشیں برآمد ہونے کے بعد منگل کے روز مزید 27 لاشوں کو کان سے نکال لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جوہانسبرگ سے تقریباً 140 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع اسٹلفونٹین کے قریب سونے کی کان میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کان کنی کی پیشہ ور کمپنی نے ریسکیو ونڈر نامی ایک مشین نصب کی ہے تاکہ زمین میں سوراخ کر کے کان کنوں تک پہنچا جاسکے۔
    لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ جب آپ ڈیڈ لائن اٹیچ کر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر اس ڈیٹ تک ہماری یہ بات نہ مانی گئی تو مذاکرات کو ختم سمجھیں یہ بلیک میل ہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر گورنمنٹ کے فیصلے کی بات کریں تو گورنمنٹ نے ان کی بانی سے ملاقات کرانے کی جو کمٹمنٹ کی تھی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہوگئی، ہماری طرف سے تو کوشش ہو رہی ہے، انفرادی طور پر لیڈروں کے خدشات آتے رہتے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کے اندر اپنا اعتماد سازی کا فقدان ہے،...
    کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اس شہر کی بدقسمتی ہے کہ وسائل محدود ہیں۔ میئر کراچی نے اورنگی ٹان میں سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں فیصلہ آئیگا توعدلیہ کو آزاد کہا جائے گا، اگر خلاف فیصلہ آیا تو ٹرینڈ چلائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ منعم ظفر نے آج پیپلز پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کی، ہم بتائیں گے کہ ترازو کیا کررہا ہے اور تیر کیا کررہا ہے، منعم ظفر صاحب کبھی کلفٹن بھی چکر لگایا کریں، پارکس کو عوامی مفاد میں استعمال کرنا...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان سے صرف فتنہ خوارج کی وہاں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا، اس دوران خیبر پختونخوا کے سیاسی قائدین سے بات چیت کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی بڑے پیمانے پر آپریشن نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی فتنہ خوارج کی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں عملداری ہے، صوبے میں صرف انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائی کی جاتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے...
    کراچی: میئر کراچی مُرتضیٰ وہاب  نے کہا ہے کہ اس شہر کی بدقسمتی ہے کہ وسائل محدود ہیں۔ میئر کراچی نے اورنگی ٹاؤن میں سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔ میئر کراچی مُرتضیٰ وہاب  نے افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں فیصلہ آئیگا توعدلیہ کو آزاد کہا جائے گا، اگر خلاف فیصلہ آیا تو ٹرینڈ چلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منعم ظفر نے آج پیپلز پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کی، ہم بتائیں گے کہ ترازو کیا کررہا ہے اور تیر کیا کررہا ہے،  منعم ظفر صاحب کبھی کلفٹن بھی چکر لگایا کریں، پارکس کو عوامی مفاد میں استعمال...
    ---فائل فوٹو  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں فیصلے سے قبل بات نہیں کرسکتا، ان کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللّٰہ مراد کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا اور وہاں قطر اسپتال کے اطراف میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقر پر میئر مرتضیٰ وہاب نے نئی تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح بھی کیا۔میئر کراچی کو محکمۂ انجینئرنگ کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی پریس کانفرنس سے بہتر ہے ترقیاتی پریس کانفرنس کروں۔ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں کتنا وقت لگے گا؟ میئر کراچی نے بتا دیامیئر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اور مقامی حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، معاشی شہ رگ کراچی کے مسائل کو مل جل کر حل کیا جائے،شاپنگ بیگ مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی، عوام شاپنگ بیگ کا استعمال ترک کردیں، سندھ کابینہ کے اگلے اجلاس میں قوانین میں ترمیم کی جائے گی،شہر میں جدید ترین گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن بنائے جا رہے ہیں، کچرے سے گیس اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے،ضلع کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 30منی ڈمپرز اور 6بڑے کمپیکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے، سڑکوں اور گلیوں کے سالڈ...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب — فائل فوٹو  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے۔مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے منصوبے میں دیر ہو رہی ہے، مزید 2 سال لگیں گے، منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے سخت ہدایات دی ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ کورنگی میں سولڈ ویسٹ انتظامیہ اپنی سروس بہتر کر رہی ہے، ہم کورنگی میں بہتری لانا چاہتے ہیں، یہاں سب سے آخر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے سروس شروع کی اور  یہاں کے کچرے کے بیک لاک کو بہتر کیا۔میئر کراچی نے کہا کہ سولڈ ویسٹ انتظامیہ کی کورنگی میں کارکردگی مزید بہتر کرنے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان 190 ملین ڈالر کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آ رہا ہے، جس میں توقع ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، پی ٹی آئی والوں نے امریکا میں کرائے کی بلڈنگ میں کانگریس کی جعلی سماعت کا ڈراما رچانا شروع کر دیا ہے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی ایک زمین کی تحقیقات کی تھیں، بعد یہ ثابت ہوا تھا کہ اس زمین کے ہیر پھیر میں قومی خزانے کو 6 سو ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ 6 سو ارب روپے کے جرمانے کا ایک اکاؤنٹ کھولا گیا جس میں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ میرا اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے روہانسی ہوگئیں۔اکثر و بیشتر خبروں کی زینت رہنے والی اداکارہ میرا کا حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک مختصر انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں نجی ٹی وی کا اینکر ان سے انتہائی ذاتی قسم کے سوالات کر رہا ہے۔ اداکارہ سے اینکر نے سوال کیا کہ نیلم منیر صاحبہ کی شادی ہوگئی ہے، آپ کا کب تک کا ارادہ ہے؟جواب میں میرا نے کچھ سوچتے ہوئے کہا بس! افسوس ہے، جس پر اینکر نے کہا نیلم منیر کی شادی کا افسوس ہے یا اپنی شادی میں تاخیر ہونے کا؟ میرا نے جواب دیا کہ اپنی شادی میں تاخیر کا افسوس ہے۔اینکر کے مسلسل سوالات...
۱