سینیٹر تاج حیدر کی وفات سے پاکستان ایک مدبر اور سنجیدہ سیاستدان سے محروم ہوگیا،بیرسٹرمرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان ایک مدبر اور سنجیدہ سیاستدان سے محروم ہوگیا، سینیٹر تاج حیدر پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اراکین میں شامل تھے، ان کا شمار پارٹی کے دانشور اور بھٹو کے سچے سپاہیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم تاج حیدر کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تاج حیدر
پڑھیں:
کراچی: گھر کے اندر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں گھر کے اندر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ طاہر کے نام سے کی گئی جبکہ مقتول کو گولی گردن پر لگی تھی۔تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔