شرمیلا ٹیگور کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص؛ بیٹی سوہا علی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
ماضی کی مقبول ترین ہیروئن اور سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دیدی۔
شرمیلا ٹیگور کی بیٹی سوہا علی خان نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ میں کینسر کی تشخیص 2022 میں ہوئی تھی جس کے بارے میں کسی بتایا نہیں گیا تھا۔
تاہم اب سوہا علی خان نے اس بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سفر مشکلات سے بھرا ہوا تھا۔ میرے خاندان کو بھی ذاتی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے بھی دباؤ کے لمحات دیکھے ہیں، جیسے ہر کوئی دیکھتا ہے۔
سوہا علی خان نے کہا کہ میری والدہ اُن چند خوش قسمت افراد میں سے تھیں جنہیں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص اسٹیج زیرو پر ہوگئی تھی۔
اداکارہ سوہا علی نے بتایا کہ جلد تشخیص کی وجہ سے کیموتھراپی یا طویل علاج کی ضرورت نہیں پڑی۔ صرف کینسر کا حصہ سرجری سے نکال دیا گیا اور اب وہ، ماشااللہ، بالکل ٹھیک ہیں۔
شرمیلا ٹیگور کی صحت سے متعلق چہ مگوئیاں اُس وقت شروع ہوئیں جب وہ 2023 میں "کافی وِد کرن" میں بطور مہمان شریک تھیں۔
میزبان کرن جوہر نے کہا تھا کہ "راکی اور رانی کی پریم کہانی" میں شبانہ اعظمی کا کردار پہلے شرمیلا ٹیگور کو آفر کیا گیا تھا لیکن صحت ٹھیک نہ ہونے کے باعث انکار کردیا تھا۔
اس پر شرمیلا ٹیگور نے جواب دیا کہ وہ کوویڈ کا عروج تھا اور اس وقت صورتحال پوری طرح قابو میں نہیں تھی، اور ہمیں ویکسین بھی نہیں ملی تھی۔
ادکارہ شرمیلا نے مزید بتایا کہ کینسر کی سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے بھی مشورہ دیا کہ مجھے اُس وقت ایسا کوئی خطرہ نہیں لینا چاہیے۔
خیال رہے کہ شرمیلا ٹیگور حال ہی میں ایک بنگالی فلم پُرَتوان میں ریتوپرنا سینگپتا کے ساتھ نظر آئیں گی جو آج ریلیز ہو رہی ہے۔
اس سے قبل 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم "گل موہر" میں شرمیلا ٹیگور نے منوج باجپائی کے ساتھ کردار ادا کیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوہا علی کینسر کی علی خان
پڑھیں:
بھارت: بیٹی کی شادی سے 10 روز قبل ماں ہونیوالے داماد کیساتھ بھاگ گئی
بھارت میں بیٹی کی شادی سے قبل ماں ہونے والے داماد کے ساتھ بھاگ گئی، گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔
بھارت کے شہر علی گڑھ میں ایک ناقابلِ یقین واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ماں اپنی بیٹی کی شادی سے محض 10 دن قبل اُس کے منگیتر کے ساتھ فرار ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون صرف بھاگی نہیں بلکہ ساتھ ہی شادی کے لیے محفوظ کی گئی 3 لاکھ روپے کی نقدی اور 5 لاکھ روپے کے زیورات بھی لے گئی۔
متاثرہ لڑکی شیوانی کی شادی 16 اپریل کو طے تھی، تاہم اس کی والدہ انیتا اور اس کا منگیتر راہول اچانک لاپتہ ہو گئے، اس واقعے پر شیوانی کے گھر والے شدید صدمے سے دو چار ہیں۔
شیوانی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ انیتا پچھلے کچھ ماہ سے اس کے منگیتر راہول سے اکثر رات کے وقت فون پر بات کرتی تھیں، لیکن ہم نے سمجھا کہ یہ شادی کی تیاریوں سے متعلق بات چیت ہو گی۔
شیوانی کے والد کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 20 برس سے بیوی کے رویے کو صرف بچوں کی خاطر برداشت کر رہا تھا، لیکن اس حالیہ واقعے نے مجھے توڑ کر رکھ دیا ہے۔
پولیس نے انیتا اور راہول کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور دونوں کی تلاش جاری ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
Post Views: 2