کوٹ ادو: پولیس کی موہانہ گینگ کے خلاف کارروائی، 4 کارندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کوٹ ادو میں پولیس نے موہانہ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔
کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے تھانے صدر کی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں اور ایک ٹریکٹر ٹرالی بر آمد کر لی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ زیرِ حراست ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کوٹ ادو
پڑھیں:
ہنگو میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
— فائل فوٹوہنگو کے علاقے شناوڑی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ گشت کررہی تھی، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
سب ڈیویژنل پولیس افسر امجد حسین کے مطابق پولیس اہلکار پر فائرنگ کا واقعہ ہنگو کے علاقے شناوڑی میں پیش آیا ہے۔
واردات انجام دینے کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔