جی 20 کو ایک محفوظ دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
جوہانسبرگ:چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جوہانسبرگ میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔جمعہ کے روزوانگ ای نے کہا کہ جی 20 کے لیے ضروری ہے کہ وہ ریو ڈی جنیرو سربراہ اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے پر نظر ثانی کرے اور عالمی امن و استحکام اور ایک محفوظ دنیا کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرے۔ وانگ ای نے اس سلسلے میں چین کی تجویز پیش کی کہ ہمیں عالمی امن کے محافظ ،عالمگیر سلامتی کے معمار اور کثیرالجہتی کے محافظ بننے کی ضرورت ہے۔چینی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ یہ سال جی 20 کا ” افریقی لمحہ” ہے۔ ہمیں افریقہ کی آواز سننی چاہیے، افریقہ کے خدشات کو اہمیت دینی چاہیے، افریقہ کے اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے اور افریقہ کے امن اور ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنا چاہیے۔اجلاس کے دوران وانگ ای نے روس، سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
برطانیہ کے چینی اسٹیل کمپنی پر قبضے کی وجہ کیا بنی؟
برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ہفتے کے روز برطانوی پارلیمان کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس نے ایک چینی کمپنی پر قبضے کی منظوری دے دی۔
برطانوی شہر اسکنتھوپ میں موجود اس اسٹیل کمپنی کو اس کے چینی مالکان بند کرنا چاہتے تھے تاہم حکومت کو اس سے 2700 کے قریب ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے دونوں فریقین میں اس حوالے سے مذاکرات جاری تھے۔
یہ بھی پڑھیے: برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب آتشزدگی اور پروازیں متاثر ہونے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز
مذاکرات ناکام ہونے پر برطانوی پارلیمان نے اسٹیل بنانے والی اس کمپنی کو حکومتی تحویل میں لینا کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے ایک ہی دن میں قانون سازی کی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کی مطابق یہ اجلاس دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی پارلیمان کا چھٹا ہنگامی اجلاس تھا جس میں چینی کمپنی کو قبضے میں لینے کی منظوری دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں