کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے سیکریٹعی کاشف منیر،نائب صدر انجم وہاب اور سیکریٹڑی انفارمیشن مسعوداحمدصدیقی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر سے ملاقات کررہے ہیں،ثاقب فیاض مگوں،امان پراچہ،عبدالمہمن خان،حنیف گوہر،شیخ عمر ریحان اور میاں زاہد حسین بھی موجود ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مریم نوازکی نائب صدر ترکیہ سے ملاقات، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق

ویب ڈیسک:  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے نائب صدر سےملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ترکیہ میں ہونے والے ڈپلومیسی فورم 2025 میں سائیڈ لائنز پر نائب صدر جودت یلماز اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میں ملاقات ہوئی، جودت یلماز نے فورم میں شرکت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور تعاون بڑھانے پر گفتگو کی، جبکہ معاشی امکانات، تجارت، تعلیم اور ہنر کی ترقی پر مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا، مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ہنر مند افرادی قوت اور گلوبل سکل میپنگ میں تعاون پر بات چیت کی، مریم نواز نے نائب صدر ترکیہ کو صوبہ پنجاب میں تعلیم اور ہنر کی ترقی کے اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب

مریم نواز نے نائب صدر ترکیہ سے گفتگو میں کہا کہ ترکیہ پاکستان دو بھائی ہیں، اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے نائب صدر کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی۔

وزیراعلیٰ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے ترکیہ کے نائب صدر کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط
  • امریکا اور سعودی عرب میں سول نیوکلیئر انرجی پر تاریخی معاہدے کی تیاری
  • مریم نوازکی نائب صدر ترکیہ سے ملاقات، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • گورنرسندھ سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
  • کامران ٹیسوری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • رانا تنویرحسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی کی ملاقات
  • وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویرحسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی کی ملاقات
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی کی وفاقی وزیر محمد یوسف سے ملاقات