چیمپئنز ٹرافی 2017ء کو بھلایا نہیں جا سکتا: سابق کرکٹر وہاب ریاض
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
پاکستان کے سابق کرکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی2017ء کو بھلایا نہیں جا سکتا، میری بدقسمتی تھی کہ بھارت کے خلاف میچ میں ان فٹ ہو گیا تھا۔
’نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوا تھا، ایونٹ سے باہر تھا لیکن میں نے ایک ایک میچ فالو کیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ بھارت سے پہلا میچ ہارے، پھر ایونٹ سے باہر ہونے کا بھی خدشہ تھا، پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور فتح سمیٹی۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کچھ حاصل کرنا چاہتے تھے اور متحرک تھے اس لیے کامیابی ملی، فائنل میں بھارت کے اوپر دباؤ تھا، ہم تو ان سے پہلا میچ ہارے ہوئے تھے۔
وہاب ریاض کا یہ بھی کہنا ہے کہ فخر زمان، اظہر علی اور محمد حفیظ نے اچھی اننگز کھیلیں، محمد عامر کا اسپیل میچ کو بھارت سے دور لے گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وہاب ریاض
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی شروع ہوتے ہی پاکستان کیلئے اگر مگر کا کھیل شروع
کراچی (نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی شروع ہوتے ہی پاکستان پاکستان کا سفر مشکل اوراگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا۔
پہلا میچ ہارنے کے باوجود اب بھی پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں کوالی فائی کرسکتی ہے۔
اگر پاکستان اگلے دونوں میچوں میں بھارت اور بنگلہ دیش کو ہرادے اور نیوزی لینڈ بھارت کو شکست دے دے۔ لیکن پاکستان کو ٹورنامنٹ میں باونس بیک کرنے کے لئے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔
دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں ہوم ٹیم کے خلاف کیویز نے اپنا سو فیصد ریکارڈ برقرار رکھا اور مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔