’کسی اداکار سے شادی مت کرنا‘، شرمیلا ٹیگور نے بیٹی کو یہ نصیحت کیوں کی؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور لیجنڈری کرکٹر منصور علی خان پٹودی کی صاحبزادی سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ نے کہا تھا کہ ’زندگی میں جو چاہو کرو لیکن کسی اداکار سے شادی نہ کرنا‘۔
سوہا علی خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ، مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے انہیں کسی اداکار سے شادی کرنے کے بارے میں سختی سے منع کیا تھا تاہم سوہا اور بالی ووڈ اداکار کنال کیمو 9 سال تک تعلق میں رہنے کے بعد 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے لیے اسلام قبول کرنا کیسا تجربہ تھا، شرمیلا ٹیگور نے ساری تفصیل بیان کردی
سوہا علی خان کے مطابق ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کو یہ فکر لاحق تھی کہ ایک ہی صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان شادی کے بعد پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں، کیونکہ وہ سمجھتی تھیں کہ اداکاروں میں بہت انا ہوتی ہے اور ان کے موڈ سوئنگز شادی شدہ زندگی کو مشکل بنا دیتے ہیں۔
سوہا نے اپنی والدہ کی تشویش پر وضاحت کی کہ اداکار جذباتی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتے ہیں اوراکثر اپنی کامیابیوں یا ناکامیوں میں گم ہو جاتے ہیں اور شادی کے بعد ان کے موڈ سوئنگز پارٹنر کے لیے چیلنج بن جاتے ہیں جس سے تعلقات میں غیر ضروری دباؤ آ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سیف علی خان پٹودی محل کو میوزیم میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟
اپنی والدہ کی تشویش کے باوجود سوہا علی خان نے اداکار کنال کمّو سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور 2015 میں ان سے شادی کر لی۔ یہ جوڑا اب خوشحال اور مستحکم ازدواجی زندگی گزار رہا ہے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام عنایا ہے۔
سوہا نے اپنے والدین کی متضاد شخصیات پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ شخصیات ان کی پرورش پر کیسے اثرانداز ہوئیں۔ سوہا نے بتایا کہ ان کے والد منصور علی خان پٹودی ہمیشہ پرسکون رہتے تھے، کبھی اپنی آواز بلند نہیں کرتے تھے اور نہ ہی غصہ کرتے تھے۔ سوہا کا ماننا ہے کہ انہیں بھی یہی پرسکون فطرت اپنے والد سے ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’وہ سب بہت ہولناک تھا‘، سیف علی خان نے حملے کی تفصیلات بتا دیں
دوسری طرف، انہوں نے اپنی والدہ شرمیلا ٹیگور کو زیادہ حساس اور جذباتی قرار دیا۔ سوہا نے بتایا کہ ان کی والدہ کبھی کبھار سخت ہو جاتی تھیں اور اپنے جذبات کو ظاہر کرنے سے نہیں کتراتی تھیں۔
واضح رہے کہ مشہور بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو اپنے دور کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک مانا جاتا تھا، یہاں تک کہ وہ فلم کے لیے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی تھیں، انہوں نے اسلام قبول کیا اور مشہور کرکٹر منصور علی خان پٹودی سے شادی کی، جس کے بعد نام تبدیل کرکے عائشہ سلطانہ رکھا گیا۔
شرمیلا ٹیگور کی شادی نواب منصور علی خان پٹودی سے 27 دسمبر 1968 میں ہوئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ سوہا علی خان سیف علی خان شرمیلا ٹیگور منصور علی خان پٹودی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ سوہا علی خان سیف علی خان شرمیلا ٹیگور منصور علی خان پٹودی سوہا علی خان ان کی والدہ علی خان نے شادی کے سوہا نے کے لیے کے بعد
پڑھیں:
ڈی آئی خان: باپ کے غیرت کے نام پر بیٹی اور نوجوان قتل
— فائل فوٹوڈیرہ اسماعیل خان میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں پیش آیا، جہاں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی قریبی گلی میں فائرنگ کرکے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔