مفتی محمد حبیب الرحمن کا عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں تحریک عرفان الحق انٹرنیشنل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اہلبیت اطہار ہی حبل اللہ ہیں اور جہاں بھی تفرقہ و فساد ہے، وہاں اہلبیت نہیں ہیں بلکہ جہاں تفرقہ و منافرت ہے، وہاں شیطان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں طاقت ہے، اس لئے تمام انسانوں کو خاص طور پر مسلمانوں کے اتحاد و بھائی چارگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ متعلقہ فائیلیںمفتی محمد حبیب الرحمن کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ آپ وادی کشمیر بھر میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ تحریک عرفان الحق انٹرنیشنل کے چیئرمین بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک خصوصی ملاقات کے دوران مفتی محمد حبیب الرحمن سے ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اور عالم اسلام کی موجودہ زبوں حالی اہلبیت رسول اللہ (ص) سے دوری کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن نے ہمیں اتحاد سے رہنے اور حبل اللہ کو تھامے رکھنے کی تلقین کی ہے، انہوں نے کہا کہ اہلبیت اطہار ہی حبل اللہ ہیں اور جہاں بھی تفرقہ و فساد ہے، وہاں اہلبیت نہیں ہیں بلکہ جہاں تفرقہ و منافرت ہے، وہاں شیطان ہے۔ مفتی حبیب الرحمن نے کہا کہ اسلام نے تمام انسانوں کے حقوق کا پاس و لحاظ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں طاقت ہے، اس لئے تمام انسانوں کو خاص طور پر مسلمانوں کے اتحاد و بھائی چارگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ حبیب الرحمن
پڑھیں:
معروف آزادی پسند کشمیری کارکن شہید امتیاز عالم کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت
ذرائع کے مطابق ماہنامہ کشمیر الیوم اور کشمیر اوئیرنس فورم کے زیراہتمام سیمینار کی صدارت کشمیر الیوم کے چیف ایڈیٹر شیخ محمد امین نے کی جبکہ شہید امتیاز عالم کے برادر اصغر فاروق احمد پیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف آزادی پسند کشمیری کارکن شہید امتیاز عالم کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے راولپنڈی میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ماہنامہ کشمیر الیوم اور کشمیر اوئیرنس فورم کے زیراہتمام سیمینار کی صدارت کشمیر الیوم کے چیف ایڈیٹر شیخ محمد امین نے کی جبکہ شہید امتیاز عالم کے برادر اصغر فاروق احمد پیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں صحافیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سمینار کے مقررین نے شہید امتیاز عالم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی زندگی کے تمام پہلوئوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید امتیاز عالم ایک بے مثال کردار کے مالک تھے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے اسی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید امتیاز عالم کی زندگی آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔مقررین نے کہا کہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے امتیاز عالم کے والد اور ایک بھائی نے بھی اپنی جان کانذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے 05فروری کو پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے شہید امتیاز عالم کے قاتلوں کو سنائی جانے والی سزا کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا۔ امتیاز عالم کو 20 فروری 2023ء کو اسلام آباد میں نماز مغرب کے بعد مسجد سے باہر نکلتے ہوئے گولی مار کر شہید کر دیا گیا تھا۔ سمینار کے اختتام پر شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔