2025-01-18@12:56:22 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«زندگی بچانے»:
ویب ڈیسک — ڈونلڈ ٹرمپ پیر 20 جنوری کو اپنے عہدے کی دوسری مدت کا حلف اٹھا رہے ہیں جب کہ حلف برداری سے منسلک چار روزہ تقریبات کا آغاز ہفتے کے روز سے ہورہا ہے۔ ان میں سے کچھ تقریبات یہ ہیں۔ ہفتہ کابینہ کا عشائیہ: منتخب نائب صدر جے ڈی وینس، نئی صدارتی کابینہ کے نامزد ارکان کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور واشنگٹن میں ان کے اعزاز میں عشائیہ کی میزبانی کریں گے۔ آتش بازی کا مظاہرہ: ورجینا کے شہر استرلنگ میں واقع اپنے گالف کلب میں ہفتے کی ہی شام ٹرمپ ایک استقبالیے کی میزبانی کریں گے اور رات آتش بازی کا شو ہو گا۔ اتوار نامعلوم سپاہی کی یادگار پر تقریب: منتخب صدر ٹرمپ...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مراکش میں ہونے والے کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے، جو اب مراکش روانہ ہو چکی ہے۔ دو روز قبل مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر سپین جانے والی کشتی مراکش میں حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 44 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ پاکستانی حکومت نے اس سانحے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس ٹیم کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چودھری کر رہے ہیں، جبکہ ٹیم میں ایف آئی اے پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر منیر مسعود مارتھ، دفتر خارجہ اور آئی بی کے افسران بھی شامل ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم مراکش میں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جبری گمشدگی کی پالیسی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔ عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں پروفاقی حکومت اور دیگرفریقین سے 2 فروری کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقانعباسی کی 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی۔ عدالت کاکہنا تھا کہ ایسی ہی درخواست پہلے سے زیر سماعت ہے، عدالت نے 26 ویں ترمیم کے خلاف زیر سماعت دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی کے خصوصی رعایتی نرخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی کا خصوصی رعایتی نرخ موجودہ 71 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 39.70 روپے فی یونٹ کر دیا گیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 44 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کے قیام اور بیٹریوں کے متبادل پوائنٹ سے متعلق ریگولیشنز کا بھی نفاذ کر دیا گیا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی ،سال میں صرف 148موبائل فون برآمد کئے جا سکے،کتنی شکایات درج ہوئی انچارج بتانے سے کترانے لگا ،گزشتہ سال 3ہزار سے زائد موبائل فون چوری کی رپورٹ درج ہوئیں،دو سال سے مسروقہ آئی فون آئی ٹی پولیس برآمد کرنے میں ناکام ہے ڈاکٹر اور دکاندار کی شکایت۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز سے شہری محروم ہیں ،اور برسوں سے آئی ٹی آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیںآئی ٹی انچارج دفتر سے اکثرغائب رہتا ہے ڈاکٹر شفیق حیدر برڑو ،اجیت کمار ،ساگر سمیت متعدد شہریوں کو دو سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے...
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایرانی تیل سے لدی چار گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی تین افراد زخمی ہوئے۔ لیویز کے مطابق واقعہ کھڈ کوچہ کے مقام پر پیش آیا جہاں کوئٹہ آنے والی ایرانی تیل سے لدی چار گاڑیاں تیز رفتاری کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئیں ، تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جنوری ۔2025 )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی عوام تک رسائی کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قواعد و ضوابط بنا لیے ہیں، ای وی اسٹیشنز کا بجلی کا ٹیرف 45 فیصد کم کردیا ہے. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ سال 2023 کے 5 ماہ جولائی سے نومبر کے مقابلے سال 2024 میں گردشی قرضے میں کمی آئی اس عرصے کے دوران ہماری کارکردگی بہتر رہی، تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے سال 2023 کے ان مہینوں کے دوران 223 ارب کا نقصان کیا جو سال 2024 کے مذکورہ مہینوں میں 170...
انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی: وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلیے لیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں، وزیراعظم انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم وزیراعظم کی ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کی ہدایت ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سفر کرنیوالوں کی سکریننگ کا معیاری نظام قائم کیا جائے، وزیراعظم وزیراعظم کی وزارت اطلاعات و نشریات کو غیر قانونی بیرون ملک سفر اور انسانی سمگلنگ کے بارے میں مؤثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت وزیراعظم کی ایف آئی...
—فائل فوٹو کراچی میں یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔پولیس کے مطابق کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مظفر اقبال جاں بحق ہو گیا۔ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا ہے کہ فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، 17 سال کا نوجوان مظفر اقبال نماز فجر پڑھ کر گھر جا رہا تھا۔ کراچی: نئے سال کے چوتھے روز 1 اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتلکراچی میں ایک اور شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں...
آکسفورڈ کی مشہور A Very Short Introduction والی سیریز مجھے بہت پسند ہے۔ اس سیریز میں اہم موضوعات پر مختصر لیکن جامع کتابیں شائع کی گئی ہیں جن کے مصنفین اپنے شعبے کے ممتاز ماہرین ہوتے ہیں۔ اس سیریز میں ’طبی اخلاقیات‘ پر کتاب ٹونی ہوپ نے لکھی ہے جو آکسفرڈ یونی ورسٹی میں طبی اخلاقیات کے پروفیسر ہیں۔ انہوں نے اس سوال پر بھی بحث کی ہے جو اس کالم کا عنوان ہے۔ انسانی جان کی قیمت کتنی ہے؟ کیا ایک انسانی زندگی بچانے کےلیے جتنا خرچہ بھی آئے، برداشت کرنا چاہیے؟ کب یہ سمجھا جائے گا کہ چونکہ بچنے کے امکانات بہت ہی کم ہیں، اس لیے بہت مہنگے آپریشن سے گریز کرنا چاہیے؟ پروفیسر ہوپ توجہ دلاتے...
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ نے ہاربن ایشین ونٹر گیمز کےلئے رپورٹنگ گروپ کی روانگی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ پیر کے روز چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاربن ایشین ونٹر گیمز ایک بین البراعظمی کھیلوں کا ایونٹ ہے جو چین کے”14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے آخری سال میں منعقد ہو رہا ہے ، اور یہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بعد چین میں منعقد ہونے والا پہلا بین الاقوامی سرمائی کھیلوں کا جامع ایونٹ ہے۔ ان ایشین ونٹر گیمز میں چائنا میڈیا گروپ نہ صرف ایونٹ کی نشریاتی کوریج کرے گا بلکہ تاریخ میں پہلی بار جامع بین الاقوامی سرمائی ایونٹ کے مرکزی براڈکاسٹر کی خدمات...
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ آج فرنچائزز اپنی ٹیموں کی تشکیل کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ ڈرافٹ کا آغاز آج دوپہر ایک بجے لاہور کے حضوری باغ میں ہو گا، جہاں چھ فرنچائزز مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی، جن میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری شامل ہیں۔ اس ڈرافٹ میں دنیا بھر کے کئی معروف کرکٹرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی اور مارک چیپ مین، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ اور شان ایبٹ، انگلینڈ کے جیسن روئے، ایلکس ہیلز اور زیک کرولی، بنگلا دیش...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا پلیئرز ڈرافٹ آج ہو گا، ایونٹ کی 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ آج حضوری باغ لاہور میں ہوگا، تمام 6 فرنچائززپلاٹینم، ڈائمنڈ ،گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلی منٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ڈارفٹ کے لیے دنیا بھر سے معروف کرکٹرز نے رجسٹریشن کرا رکھی ہے ۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ،میتھیو شارٹ ، شان ایبٹ جبکہ انگلینڈ کے جیسن روئے ، ایلکس ہیلز، زیک کرولی، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں ون آن ملاقات جاری ہے۔ وزیراعلی کے پی کے مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل آئے، بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ون آن ون ملاقات ہورہی ہے۔م ذاکراتی کمیٹی کے ارکان اسد قیصر، عمر ایوب، علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا خان بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔اسد قیصر، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر ناصر عباس ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کریں گے۔ ملاقات میں چاٹر آف ڈیمانڈ پر حتمی اجازت بھی لی جائے گی۔قبل ازیں، قومی اسمبلی...
لاہور میں تھنک فیسٹ سے خطاب میں وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اٹلی اور فرانس مہنگی لیبر کے باوجود ایکسپورٹ میں آگے ہیں، ہمیں نئے کاروبار، نئی مارکیٹ اور نئے کسٹمرز کو دیکھنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگی بجلی اور گیس سے کاروبار کو نقصان پہنچا ہے۔ لاہور میں تھنک فیسٹ سے خطاب میں مصدق ملک نے کہا کہ بنگلا دیش، سعودی عرب اور چین میں گیس سستی ہونے سے کاروبار کو فروغ ملا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگی بجلی اور گیس کی وجہ سے کاروبار کو نقصان پہنچا، سستی بجلی اور گیس جہاں بھی ہوگی، وہاں کی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ وفاقی وزیر...
وقاص احمد : 14 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل ,عبدالمنان افتخار انچارج قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تعینات,محمد جاوید انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نو لکھا مقرر, خالد یعقوب ٹبی سٹی ،عامر افضل انچارج تھانہ رنگ محل تعینات۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر انچارج تھانہ رنگ محل ،سب انسپکٹر محمد زمان خان انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس بی ،سب انسپکٹر عبدالرحمٰن بٹ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ تعینات کردیئے گئے ۔انسپکٹر دوست محمد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نولکھا سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز، ابوذر امجد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اچھرہ سےکلوزانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کردیئے گئے ۔سب انسپکٹر یاسر بشیر،سب انسپکٹر منیر اور انسپکٹرسیدآفتاب احمد کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز مقرر کردیا گیا ۔ سب انسپکٹر عباس الحسن انچارج...
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)کویت کے سرکاری ادارہ برائے انسداد منشیات جنرل ڈپارٹمنٹ فار کمبیٹنگ ڈرگز کے حکام نے منشیات کے دھندے میں ملوث ایک گینگ کے چار مشتبہ عناصر کو گرفتارکرلیا، ان کا تعلق مبینہ طور پر ایک بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک سے بتایا گیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملزمان میں سے دو عرب شہریت کے حامل ہیں جن میں سے ایک کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ ان میں ایک کویتی خاتون شہری بھی ہے جو بیرون ملک سے منشیات اسمگلنگ میں شامل ہے۔آپریشن کے دوران جنرل ڈیپارٹمنٹ فار کمبیٹنگ نارکوٹکس نے سکیورٹی سروسز کو دھوکہ دینے کی کوشش میں 16کلو گرام شبو اور 10,000ٹراماڈول گولیاں قبضے میں لے...
لندن:پاکستان کرکٹ کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ناردرن سپر چارجرز کا نیا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ کے طور پر بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ مکی آرتھر کی تعیناتی کے بعد ان کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے ناردرن سپر چارجرز کی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔ مکی آرتھر مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو فلنٹوف اور خواتین کی ٹیم کی ہیڈ کوچ لیزا کائٹلے کے ساتھ مل کر ٹیم کی حکمت عملی اور تربیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈربی شائر کی ٹیم نے 2024 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کافی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا...