وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، وزارت کا چارج لینے کے بعد وفاقی وزیر نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو وزارت کے اداروں اور ذمے داریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔

فیس لیس اپریزمنٹ سسٹم گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے ہے: علی پرویز ملک

وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایف بی آر میں بہتری نظر آئے گی۔

حکام نے موجودہ تیل اور گیس کے ذخائر، سپلائی چین، ڈیمانڈ سپلائی پروجیکشن سے وزیرِ پیٹرولیم کو آگاہ کیا۔

اجلاس کے دوران علی پرویز ملک نے سحر و افطار میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ پیٹرولیم و منرل سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری ملک کے لیے خوش آئند ہے، تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی پرویز ملک نے وفاقی وزیر

پڑھیں:

محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد پہلا اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری دیدی گئی
  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا
  • محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
  • سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سنبھال لیا
  • خدا کی مخلوق کے کام آنا سب سے بڑی عبادت ہے، مصطفیٰ کمال
  • حنیف عباسی نے وزارت ریلو ے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا،وفاقی سیکرٹری کی منصوبوں پر بریفنگ
  • وزارتِ صحت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پہلا اجلاس
  • وفاقی وزیر سردار یوسف نے وزارتِ مذہبی امور کا چارج سنبھال لیا
  • پاکستانی نوجوان موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب