واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر چار روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ان تقریبات کے دوران میوزک شو، آتش بازی کے مظاہرے اور ریلی شامل ہیں جبکہ ٹرمپ آج 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے. حلف برداری سے منسلک چار روزہ تقریبات کا آغاز ہفتے کے روز سے ہواتھا ٹرمپ اپنے عہدے کی دوسری مدت کا حلف اٹھا رہے ہیں منتخب نائب صدر جے ڈی وینس نئی صدارتی کابینہ کے نامزد ارکان کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور واشنگٹن میں ان کے اعزاز میں عشائیہ کی میزبانی کریں گے.

(جاری ہے)

ورجینا کے شہر استرلنگ میں واقع اپنے گالف کلب میں ہفتے کی شام ٹرمپ نے استقبالیے کی میزبانی کی جہاں رات آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے بعدمنتخب صدر ٹرمپ آرلنگٹن میں واقع قومی قبرستان میں نامعلوم فوجی کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں شرکت کی. ٹرمپ ڈاﺅن ٹاﺅن واشنگٹن میں ”میگا وکٹری ریلی“ کی قیادت بھی کی یہ ریلی ان کی انتخابی مہم کے جلسوں کے طرز پر تھی اس ریلی میں معروف بینڈ کڈ راک، بلی رے سرکس، دی ویلج پیپل، لی گرین وڈ اور لبرٹی یونیورسٹی کا ایک میوزک گروپ اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ریلی کے بعد ٹرمپ نے ایک کینڈل لائٹ ڈنر میں شرکت کی.

ٹرمپ آج دن کا آغاز چرچ سروس میں شرکت سے کریں گے اوروائٹ ہاﺅس کے قریب واقع سینٹ جانز ایپسکوپل چرچ میں ایک سروس میں شریک ہونگے جو منتخب صدور کی ایک روایت ہے. ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ رخصت ہونے والے صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن سے وائٹ ہاﺅس میں چائے پر ملاقات کریں گے یہ تقریب روایتی طور پر نئے صدر کے استقبال کے لیے منعقد کی جاتی ہے ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب یو ایس کیپٹل کے روٹانڈا ہال میں ہو گی اس سے قبل کیپٹل بلڈنگ کے باہر کھلے میدان میں ہونا تھی جس میں تقریباً بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع تھی مگر سردی کی وجہ سے یہ تقریب بلڈنگ کے اندر منتقل کر دی گئی ہے.

حلف برداری کی تقریب میں نائب صدر رائنس بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ٹرمپ اپنا صدارتی خطاب کریں گے بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کو کیپیٹل ہل سے رسمی طور پر الوداع کہا جائے گا یو ایس کیپیٹل بلڈنگ میں سینیٹ کے چیمبر کے قریب ایک کمرہ ہے جہاں صدور حلف برداری کے بعد نامزدگیوں اور ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرتے ہیں ٹرمپ بھی اس کمرے میں اپنے پہلے احکامات جاری کریں گے ٹرمپ اور نائب صدر یو ایس کیپیٹل کے مجسمہ ہال میں مشترکہ کانگریس کمیٹی کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے ظہرانے کے بعد صدر اور نائب صدر فوجی پریڈ کا معائنہ کریں گے.

پریڈکے بعد ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں جائیں گے جہاں وہ اوول آفس میں کمانڈر ان چیف ایناگولرل بال کی تقریب میں شرکت کریں گے اس تقریب میں اہم شخصیات شریک ہوں گی اور معروف گلوکار پرفارمنس دیں گے تقریب کے دوران صدر کا خطاب بھی متوقع ہے منگل کی صبح ٹرمپ واشنگٹن نیشنل کیتھڈرل میں ایک روایتی دعائیہ سروس میں شامل ہوں گے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حلف برداری میں شرکت کی تقریب کریں گے کے بعد

پڑھیں:

شدید سردی کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری روایتی طورپر کھلے آسمان کے نیچے نہیں ہوگی

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری روایتی طورپر کھلے آسمان کے نیچے نہیں ہوگی بلکہ موسم کی شدت کے پیش نظرکمیٹی نے حلف برداری کی تقریب کو ہال میں منتقل کردیا ہے جس کے بعد ٹکٹ حاصل کرنے والے زیادہ تر مہمان براہِ راست تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے.

(جاری ہے)

جوائنٹ انوگرل کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پریزیڈینشل پلیٹ فارم کے ٹکٹ رکھنے والے مہمان اور کانگریس کے ارکان تقریب میں موجود ہوں گے لیکن ان کے علاوہ ٹکٹ رکھنے والے اکثر مہمان تقریب میں شریک نہیں ہو پائیں گے کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس تقریب کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں موجود افراد کو پر زور تجویز دیں گے کہ وہ اپنی مرضی کے ان ڈور مقامات پر ہونے والے دیگر اِن ڈور ایونٹس میں جا کر انوگریشن دیکھیں.

صدر کی تقریبِ حلف برداری کے دن امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 اور زیادہ سے زیادہ منفی پانچ سینٹی گریڈ متوقع ہے اس کے علاوہ پیر کو تیز ہوائیں چلنے سے سردی مزید شدید ہوسکتی ہے. ماہرین موسمیات کے مطابق کم ترین درجہ حرارت کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری گزشتہ 40 برس میں سرد ترین دن ہونے والی تقریب ہوسکتی ہے ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں لوگوں کو تکلیف میں یا کسی بھی طرح زخمی ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا.

اس سے قبل صدر رونالڈ ریگن کی دوسری مدت کے لیے 1985 میں ہونے والی حلف بردرای آخری موقع تھا جب تقریب ان ڈور ہوئی تھی تقریب میں شرکت کے لیے ٹکٹ رکھنے والے دو لاکھ 20 ہزار مہمانوں کی اکثریت بذات خود ٹرمپ کی حلف برداری نہیں دیکھ پائیں گے یو ایس کیپٹل پولیس کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق کیپٹل کے ویسٹ فرنٹ کا علاقہ پیر کو بند ہوگا تقریب میں شرکت کے لیے اسی حصے کے ٹکٹ جاری کیے گئے تھے.

ایوان نمائندگان کے ارکان کے نام ایوان کے سارجنٹ ایٹ آرمز نے ایک ای میل میں کہا ہے کہ اپنے انتخابی حلقوں میں جن افراد کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں انہیں آگاہ کر دیجیے کہ اب یہ ٹکٹ یادگاری ہوں گے کیوں کہ اکثریت ٹرمپ کو حلف اٹھاتے ہوئے دیکھنے کے لیے وہاں موجود نہیں ہوپائے گی انوگرل کمیٹی کو نیشنل پارک سروس کے جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق کھلی فضا میں ہونے والی تقریب کی صورت میں جو اڑھائی لاکھ افراد بغیر کسی ٹکٹ کے نیشنل مال پر جمع ہونے تھے ان کی آمد متوقع ہے ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ کیپٹل ون ایرینا کے اندر اسکرین پر حلف برداری دیکھ سکتے ہیں یہ دار الحکومت میں قائم 20 ہزار افراد کی گنجائش والا ایک کنسرٹ اور اسپورٹس ایونٹس کے لیے بنایا گیا وینیو ہے .

متعلقہ مضامین

  • دعوت کے باوجود ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے کیوں نہیں گئے؟عارف علوی نے وجہ بتا دی
  • شدید سردی کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری روایتی طورپر کھلے آسمان کے نیچے نہیں ہوگی
  • نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل، تقریب میں کون کون آئے گا ؟
  • ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریبات چار روز جاری رہیں گی
  • ٹرمپ کی حلف برداری سخت سردی کے باعث کیپیٹل روٹنڈا کے اندر منعقد ہو گی
  • ڈونلڈٹرمپ تقریب حلف برداری ’اِن ڈور‘ منعقد کرنے پر کیوں مجبور ہوئے؟
  • ٹرمپ کی تقریب حلف برداری ، امریکہ کے تین سابق صدر سمیت ایلون مسک، جیف بیزوس، مارک زوگر برگ شرکت کریں گے