چین۔پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو 13 سے 18 اپریل تک ہائی نان میں منعقد ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 27 ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں وزارت تجارت ، صوبہ ہائی نان اور دیگر متعلقہ ذمہ داران نے اعلان کیا کہ پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو 13 سے 18 اپریل تک ہائی نان میں منعقد ہوگی۔
اب تک 71 ممالک اور خطوں کے 4،100 سے زائد برانڈز نے ایکسپو میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے، اور دنیا کے ٹاپ 500 اور دیگر معروف کاروباری اداروں میں سے 65 نمائش میں حصہ لیں گے ، یہ تعداد پچھلے سیشن سے تجاوز کر چکی ہے.
چینی نائب وزیر تجارت شینگ چھیو پھنگ کا کہنا ہے کہ اس سال کی کنزیومر ایکسپو میں پہلی بار نئی کنزیومر ٹیکنالوجی کی نمائش کا سیکشن قائم کیا جائے گا اور چینی اور دیگر ممالک کے جدید ترین انسان نما روبوٹس بھی اس ایکسپو میں شامل ہوں گے ۔
اس سال کی ایکسپو میں صحت، بزرگوں کی دیکھ بھال، ثقافتی سیاحت اور کھیلوں جیسی خدمات کی کھپت کے کلیدی شعبوں پر بھی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، اور خدمات کی کھپت کے امکانات کو فروغ دینے کے لئے فیشن اور لائف اسٹائل کی کھپت جیسے نمائشی سیکشن بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔ Post Views: 1
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایکسپو میں
پڑھیں:
پٹرول ایک روپے لٹر سستا: ڈیزل کی قیمت برقرار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت ایک روپیہ فی لٹر کم کر دی گئی۔ پٹرول کی قیمت کم ہوکر 254 روپے 63 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔ اطلاق گزشتہ روز رات 12 بجے کے بعد ہو گیا۔ہائی اوکٹین پر پٹرولیم لیوی بڑھا دی گئی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اوکٹین پر لیوی بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی۔ اس سے قبل 50 روپے تھے۔ اب پٹرول اور ہائی اوکٹین پر لیوی 70 روپے ہے۔