بلوچ نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر نوکریاں ملیں گی: سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
نوکنڈی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوکنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ریاست سب سے مقدم ہے، لاحاصل جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ بلوچستان کے عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیروزگاری سے نمٹنے کے لئے ہنرمندی پر توجہ دینا ہو گی۔ گڈگورننس ترجیح ہے کوئی سرکاری ملازمت فروخت نہیں ہو گی۔ نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں گھر کی دہلیز پر ملیں گی۔ بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کار آ رہے ہیں۔ ریکوڈک پر پہلا حق چاغی کے عوام کا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے چاغی ڈسٹرکٹ کونسل کے لئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ اور سول ہسپتال کے لئے ادویات کا بجٹ دو کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے چاغی میں دانش پبلک سکول کے قیام کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔علاوہ ازیں سرفراز بگٹی نے ریکوڈیک مائنسنگ کمپنی کے عوامی فلاحی منصوبوں اور سائٹ آفس کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور بیرک گولڈ کارپوریشن کے سربراہ نے نوکنڈی میں شجرکاری کی سی ای او بیرک گولڈ مارک بریسٹیو نے سرفراز بگٹی کو بریفنگ دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی کے لئے
پڑھیں:
بے روز گار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے بے روزگار نوجوانوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجٹل یوتھ حب کے زریعے قابلیت اور تعلیم کے حساب سے نوکری ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا گیم چینجر ڈیجیٹل یوتھ حب ہے، وزیراعظم شہبازشریف نےڈیجٹل یوتھ حب کاافتتاح کیا، ڈیجٹل یوتھ حب سے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام کمپنیاں اس پلیٹ فارم پرہمارے ساتھ ہیں، آج ڈیجیٹل یوتھ حب پورٹل پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوکریاں موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہماراوژن پاکستان اور باہر26 لاکھ سے زائد نوکریاں جنریٹ کا ٹارگٹ ہے، اگلے سال نوکریوں کی تعداد32 سے35 لاکھ تک جائےگی۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا پہلا ڈیجٹل یوتھ حب ہے، نوجوانوں سے گزارش ہے ڈیجٹل یوتھ حب پر رجسٹرڈہوں، آپ رجسٹرڈ ہوں گے تو قابلیت اور تعلیم کے حساب سے نوکری ملے گی۔