پی ٹی آئی عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچانے کے لیے آج مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے آج رابطہ متوقع ہے جس کے دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سابق وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام انہیں پہنچائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن وطن واپس پہنچ گئے، مولانا فضل الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھے
مولانا فضل الرحمن سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے جہاں جے یو آئی کا کارکنان اور عزیر واقارب نے مولانا فضل الرحمن کا اسلام آباد ایئر ہورٹ پر استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے مولانا فضل الرحمن سے آج رابطہ متوقع ہے،
پی ٹی آئی کے اسد قیصر بانی چیئرمین کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمن کو پہنچائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کل کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران جے یو آئی کو احتجاج میں شریک کرنا چاہتی ہے۔
وطن واپسی کے بعد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اکوڑہ خٹک پہنچے، مولانا فضل الرحمان دارالعلوم حقانیہ میں مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی
پڑھیں:
اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی، واپس کراچی اتارلیا گیا
علامتی فوٹوکراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی آگئی جس واپس کراچی اتار لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ سکھر کے قریب فنی خرابی ہوئی۔
ایئر بس اے 320 طیارے کو پونے 2 گھنٹے بعد واپس کراچی اتارا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد اسے واپس اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔