پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹ ایکسپو اتوار سے شروع ہو گی

 

بیجنگ : پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر  پراڈکٹ ایکسپو اتوار سے  چین کے صوبہ ہائی نان میں شروع ہو گی ۔ رواں  سال کی نمائش کا  موضوع “کھلے مواقعوں کااشتراک، بہتر زندگی کی تخلیق” ہے۔نمائش میں 71 ممالک اور علاقوں کے 4,100 سے زائد برانڈز حصہ لیں گے، جن میں دنیا کی ٹاپ 500   کمپنیوں اور صنعت کے رہنما اداروں میں سے 65 شامل ہیں – یہ تعداد گزشتہ سیشن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔نمائش میں صوبہ ہائنان پویلین میں طبی آلات، ہائنان کی تازہ مصنوعات اور خصوصی زرعی اجناس کو نمایاں کیا جائے گا،   جس سے  ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے کامیاب نتائج کو عالمی مہمانوں کے سامنے پیش  کیا جا سکے گا ۔ پہلی بار منتخب کردہ مہمان علاقے کے طور پر شہر   بیجنگ ” پہلی  لانچ،  نمائش اور تخلیق”، ” سرکاری تحائف ” اور “شوگانگ یوان نمائشی ٹاؤن” جیسے اہم پراجیکٹس کو نمایاں کرے گا جو اس نمائش میں پہلی بار پیش کئے جائیں گے ۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عالمی بنک کے تین رکنی وفد کا 1530میگا واٹ کے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کا دورہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)عالمی بنک کے تین رکنی وفد نے 1530 میگا واٹ کے زیر تعمیر تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبہ کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت عالمی بنک کے جنوبی ایشیا میں ریجنل ڈائریکٹر برائے انفراسٹرکچر پنکج گپتا کررہے تھے۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنیبھی وفد کے ہمراہ تھے۔

وفد نے پراجیکٹ کی اہم سائٹس کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ ان سائٹس میں ریزڈ ان ٹیک، ٹنل، پن سٹاک اور پاور ہاؤس شامل ہیں۔ قبل ازیںچیئرمین واپڈا نے وفد کا خیرمقدمی کلمات میں پاکستان میں پانی اور پن بجلی کے وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے عالمی بنک کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ واپڈا اور عالمی بنک کے مابین گذشتہ 6 دہائیوں پر مشتمل دیرینہ شراکت داری آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوگی۔

(جاری ہے)

سائٹ پر بریفنگ کے دورا ن تر بیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کے جنرل منیجر/ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وفد کو بتایا کہ پراجیکٹ کی تمام سات اہم سائٹس پرکام تسلی بخش رفتار سے جاری ہے۔ پراجیکٹ پر حاصل ہونے والے اہم اہداف کا ذکر کرتے ہوئے وفد کو بتایا گیا کہ ان ٹیک شافٹ، پین سٹاک، پاور ہاؤس، سوئچ یارڈ پر کھدائی کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ Raised ان ٹیک، پاور ہاؤس، سوئچ یارڈ، ٹیل ریس Culvertاور کینال پر کنکریٹ کا کام جاری ہے۔

تینوں پیداواری یونٹوں پر ڈرافٹ ٹیوبز نصب ہوچکی ہیں۔ علاوہ ازیں پن سٹاک پائپس اورسوئچ یارڈ میں الیکٹرومکینیکل آلات کی تنصیب جاری ہے۔ پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2026میں شیڈول ہے۔ تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ، واپڈا کے ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے۔ منصوبے کی تعمیر کیلئے عالمی بنک 390ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کررہا ہے۔

پانچویں توسیعی منصوبے کے تحت، تربیلا ڈیم پراجیکٹ کی ٹنل نمبر 5 پر تین پیداواری یونٹ نصب کیے جا رہے ہیں۔ ان میں سے ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت510 میگا واٹ ہے۔ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاًً ایک ارب 34کروڑ 70لاکھ یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا۔ تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ مکمل ہونے پر تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے بجلی کی پیداواربڑھ کر 6ہزار18 میگا واٹ ہوجائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی ممالک کو برآمدات میں نمایاں اضافہ
  • اتوار سے لاہور  اور بیشتر پاکستان میں ہیٹ ویووآئےگی
  • خواجہ سراؤں کیلیے ٹیکنیکل اسکلز ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع
  • پنجاب میں خواجہ سراؤں کیلیے ٹیکنیکل اسکلز ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع
  • چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ویتنام میں شروع
  • حکومت کا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری پر وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ
  • عالمی بنک کے تین رکنی وفد کا 1530میگا واٹ کے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کا دورہ
  • یو این چائنیز ڈے 2025ْ   اور پانچویں  سی ایم جی چائنیز لینگویج ویڈیو فیسٹیول  کا آغاز 
  • گھر بیٹھے ناقص اشیا کی فروخت پر شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم