چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے شوال المکرم 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، پاکستان میں عیدالفطر کل منائی جائے گی۔
شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں مذہبی امور اور موسمیات کی وزارتوں کے حکام شریک ہوئے۔
مولانا عبدالخبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف تھا ، شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عیدالفطر کل منائی جائے گی
واضح رہے کہ آج سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، کویت، بحرین، یمن، فلسطین، افغانستان، برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک میں مسلمان آج عید الفطر منائی گئی۔
مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے اجتماع میں ہزاروں مقامی اور غیر ملکی زائرین نماز عید کے اجتماعات میں شریک ہوئے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کا چاند

پڑھیں:

آج پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر آنے امکان روشن

پاکستان میں شوال المکرم کا چاند آج نظر آنے کا امکان روشن ہے۔ محکمہ موسمیات، سپارکو اور ریسرچ رویت ہلال کونسل کی پیش گوئیوں کے مطابق بھی پاکستان میں آج عیدالفطر کا چاند نظر آئے گا۔ پاکستان میں شوال کا چاند کی پیدائش گزشتہ روز دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر ہوچکی تھی۔ آج مغرب کے وقت شوال کے چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، ترکیہ اور افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے بھی آج عید منا رہے ہیں۔ برطانیہ میں بھی مسلم کمیونٹی تقسیم ہے۔ بعض لوگ آج عید الفطر منا رہے ہیں جبکہ بعض کل بروز پیر نماز عید ادا کریں گے۔ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندے بھی آج عید الفطر منا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل منائی جائے گی
  • شوال کا چاند نظر آ گیا، ملک بھر میں عیدالفطر کل منائی جائے گی
  • پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائیگی
  • شوال کا چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی
  • چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عید  الفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جائیگی
  • آج پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر آنے امکان روشن
  • پاکستان میں آج چاند دیکھا جائیگا، اے این پی کا سعودیہ کیساتھ عید کا اعلان 
  • آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان
  • سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عیدالفطر منائی جائے گی