بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ نے ہاربن ایشین ونٹر گیمز کےلئے   رپورٹنگ گروپ کی روانگی کی تقریب کا انعقاد کیا۔

پیر کے روز چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   ہاربن ایشین ونٹر گیمز ایک بین البراعظمی کھیلوں کا ایونٹ ہے جو  چین کے”14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے آخری سال میں منعقد ہو رہا ہے ، اور یہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بعد چین میں منعقد ہونے والا پہلا بین الاقوامی سرمائی کھیلوں کا جامع ایونٹ ہے۔

ان ایشین ونٹر گیمز میں چائنا  میڈیا گروپ  نہ صرف ایونٹ کی نشریاتی کوریج کرے گا بلکہ تاریخ میں پہلی بار   جامع بین الاقوامی سرمائی ایونٹ کے مرکزی براڈکاسٹر کی خدمات بھی انجام دے گا اور دنیا کو مکمل 4Kمعیارکے ساتھ بین الاقوامی پبلک سگنل اور متعلقہ میڈیا خدمات  فراہم کرے گا۔

ہمیں  عالمی معیار کے بہترین پبلک سگنل کے ذریعے “سی ایم جی پروڈکشن”کا نام دنیا میں دوبارہ روشن کرنا ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق نویں ایشین ونٹر گیمز  7 سے 14 فروری 2025 تک ہاربن میں منعقد ہوں گے اور ان میں 6 ایونٹس کے کل64   مقابلے ہوں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایشین ونٹر گیمز

پڑھیں:

محفل مشاعرہ کے بہترین انعقاد پر افسران و ملازمین کیلیے پروقار تقریب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد ٹائون کی جانب سے عیدگاہ گرائونڈناظم آباد میں شاندار محفل مشاعرہ اور گل داودی کے انعقاد پر چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر اور وائس چیئرمین نعمان صدیقی کی جانب سے ٹائون کے افسران و عملے کو ان کی خدمات کے اعتراف کے حوالے سے تقریب کا انعقاد، اس موقع پر منتظم مشاعرہ عرفان معطر، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر پارکس آصف حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عماد، ڈپٹی ڈائریکٹراسپورٹس اینڈ کلچر راشد ہاشمی، انچارج اینٹی انکروچمنٹ، راشد کمال، انچارج ریسکیو عارف، محکمہ پارکس کے انتخاب، و دیگر افسران و عملے کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ دی گئیں، اس موقع پرچیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشاعرہ ناظم آبادکی روایت رہا ہے ہم نے مشاعرے کا انعقاد کرکے اس روایت کی تجدید کی ہے، عوام نے اس مشاعرے کو پسند کیا جس کا ثبوت عوام کی بھر پور شرکت تھی، اس مشاعرے کے ساتھ گل داودی کی نمائش نے اس پروگرام کو مزید خوبصورت کر دیا، اس بہترین پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں ہمارے ٹاون کے افسران و عملے نے دن رات محنت کی، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ملازمین کا حق تھا کہ ان کی کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی حلف برداری سخت سردی کے باعث کیپیٹل روٹنڈا کے اندر منعقد ہو گی
  • شمالی وزیرستان، پاک فوج اور پولیس کے مابین دوستانہ مقابلوں کا انعقاد
  • ڈونلڈٹرمپ تقریب حلف برداری ’اِن ڈور‘ منعقد کرنے پر کیوں مجبور ہوئے؟
  • امریکہ میں چائنا میڈیا گروپ کی ”اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر“کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • امریکا میں چائنا میڈیا گروپ کی ”اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر“کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • گھارو،جی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
  • اسپیشل کھلاڑیوں کیلیے اسپیشل گیمز محکمہ کا تحفہ ہیں ،عبدالعلیم لاشاری
  • کراچی : سندھ اسپیشل گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ،سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کھلاڑیوںکی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں
  • محفل مشاعرہ کے بہترین انعقاد پر افسران و ملازمین کیلیے پروقار تقریب
  • جیکب آباد، ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے جشن مولود کعبہ کی مناسبت پر تقریب کا انعقاد