انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلیے لیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں، وزیراعظم انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم وزیراعظم کی ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کی ہدایت ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سفر کرنیوالوں کی سکریننگ کا معیاری نظام قائم کیا جائے، وزیراعظم وزیراعظم کی وزارت اطلاعات و نشریات کو غیر قانونی بیرون ملک سفر اور انسانی سمگلنگ کے بارے میں مؤثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت وزیراعظم کی ایف آئی اے کو بیرون ملک انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلانے والے انتہائی مطلوب سمگلروں کی حوالگی کے لیے انٹرپول سے تعاون حاصل کرنے کی ہدایت اجلاس میں انسانی سمگلروں کے خلاف اب تک لیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جون 2023 اور دسمبر 2024 کے انسانی سمگلنگ کے واقعات میں متعدد انسانی سمگلر گرفتار ہو چکے ہیں، بریفنگ متعدد سہولت کار سرکاری اہلکار برطرف ہو چکے ہیں اور کئی تادیبی کاروائی کا سامنہ کر رہے ہیں، بریفنگ انسانی سمگلنگ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف تعزیری اقدامات لیے جا رہے ہیں، بریفنگ انسانی سمگلروں کے 500 ملین روپے سے زائد کے اثاثے ضبط ہو چکے ہیں اور مزید ضبط کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، بریفنگ انسانی سمگلروں کے استغاثہ کے عمل کے لیے خصوصی پراسیکیوٹر تعینات ہو چکے ہیں، بریفنگ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انسانی سمگلنگ کے ہو چکے ہیں کے خلاف
پڑھیں:
آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران غیر قانونی آرڈرز کر رہے ہیں، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران غیر قانونی آرڈرز کر رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رولز آف پروسیجر کو فالو کیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی پر عدالت جائیں گے، حکومت کو کہا تھا وہ تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک نہیں کروا سکی، حکومت ہمیں بتا دے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اگر وزراء سرینڈر کریں تو پھر ہم کس سے بات کریں۔
عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر پوری پارٹی متحد ہے، سلمان اکرم راجہ کے بیان سے متعلق کمنٹس نہیں کرنا چاہتا، علی ظفر وکیل ہیں ملاقات کے لیے جا سکتے ہیں ہدایات لینا ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف راولپنڈی میں 30 نئی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔