شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
اسلام آباد:
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ اسلام آباد، لاہور، شیخوپور، گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔
اس سے قبل اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں علمائے کرام، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہیں۔
قبل ازیں ماہرین کا کہنا تھا کہ شوال کا چاند گزشتہ روز دوپہر 3 بجکر 59 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے اور آج مغرب کے وقت اس کی عمر 25 گھنٹے سے زیادہ ہوگی جس کے باعث اسے انسانی آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی پریس کانفرنس، چاند نظر آنے کا اعلان
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان رویت ہلال کمیٹی چاند نظر ا
پڑھیں:
عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
ویب ڈیسک: عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شام 6 بجے وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت منعقد ہوں گے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا باضابطہ اعلان کرے گی۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آئے گا اور 31 مارچ بروز (پیر) منائی جائے گی۔
گزشتہ روز ریسرچ رویت ہلال کونسل کی جانب سے شوال کے چاند کے بارے میں اہم اعلان کیا گیا، ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پر پیدا ہوگیا ہے۔
شوال کے چاند کی پیدائش آج بروز ہفتہ 3 بج کر58 منٹ پر ہو گئی ہے، اتوارکومغرب کے وقت چاندکی عمر26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی، عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قومی امکان ہے۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025
ہلال کونسل کے مطابق سورج اور چاند کے درمیان غروب کا فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا۔
کراچی میں غروب شمس و قمر کا فرق 69 منٹ ہو گا، جیوانی 71 منٹ، کوئٹہ اور لاہور 74 منٹ جبکہ گلگت بلتستان میں 78 منٹ کا فرق ہوگا۔