پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کیلئے بجلی 44 فیصد سستی، آلودگی کم ہو گی: شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی کے خصوصی رعایتی نرخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی کا خصوصی رعایتی نرخ موجودہ 71 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 39.
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیرتوانائی سردار اویس احمدخان لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں جولائی سے نومبر کے دوران گردشی قرضہ کم ہوا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے جولائی سے نومبر گردشی قرض میں 12 ارب روپے کی کمی کی۔ اس سال پانچ ماہ میں ڈسکوز کا نقصان 170 ارب سے نہیں بڑھنے دیا گیا ہے۔ اگر دو اور کمپنیوں کے بورڈ تبدیل ہوتے تو یہ نقصان 140 ارب ہوتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈسکوز کو سیاسی مداخلت سے پاک کرتے ہوئے گڈگورننس کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ تمام صنعتی اور اقتصادی زونز سے متعلق طریقہ کار تبدیل کردیا ہے۔ معاشی سرگرمیاں تیز کرنے کیلئے کاروباری برادری کو سہولتیں دینی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب سب انڈسٹریل اسٹیٹس کو ون ونڈو کے تحت بلنگ ملے گی۔ اویس لغاری نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز کو فروغ دینے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ چارجنگ سٹیشنوں کیلئے ٹیرف میں 45فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سستی بجلی سے الیکٹرک گاڑیوں کا رحجان تیز ہوگا اور چارجنگ سٹیشنز کے قیام کیلئے طریقہ کار بھی آسان بنا رہے ہیں۔ گلی محلوں میں موٹرسائیکل اور رکشے چارج کرنے کیلئے الیکٹرک سٹیشن موجود نہیں ہیں۔ چارجنگ سٹیشن کا ٹیرف 39 روپے 70 پیسے کر دیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت کم کرنے سے گلی محلوں میں چارجنگ سٹیشنز کھل سکیں گے۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کیلئے این او سی 15دن میں جاری ہوگا۔ اویس لغاری نے کہا کہ آٓئندہ چند ماہ میں پاکستان خطے میں کم قیمت پر بجلی مہیا کرنے والا ملک بن جائے گا۔ پاکستان اضافی بجلی کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ کیپٹیو پلانٹس کے معاملے پر آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے۔ آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کرنے سے مجموعی طور پر 14 سو ارب کا فرق پڑے گا۔ ہم آخر تک صارفین کے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کر دیا گیا ہے پاور ڈویژن کمی کا ملے گی کا بھی
پڑھیں:
بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاورڈویژن نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نیپرانے گزشتہ روزبجلی سستی کرنیکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا جس کے بعد آج پاورڈویژن نے بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگی اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا۔پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کے ذریعے کی گئی جس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی درخواست جمع کرائی تھی جسے نیپرانے منظور کیا تھا۔