ضلع مستونگ میں ایرانی تیل سے لدی 4 گاڑیوں میں تصادم ،آتشزدگی،3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایرانی تیل سے لدی چار گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی تین افراد زخمی ہوئے۔ لیویز کے مطابق واقعہ کھڈ کوچہ کے مقام پر پیش آیا جہاں کوئٹہ آنے والی ایرانی تیل سے لدی چار گاڑیاں تیز رفتاری کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئیں ، تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایرانی سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ ،دو جج جاں بحق
ایرانی سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ ،دو جج جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
تہران:ایران میں سپریم کورٹ کے تین ججز پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں دو جج جاں بحق ہوگئے، جبکہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خوودکشی کرلی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں ایران کی سپریم کورٹ کے تین ججوں پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔
حملے کے نتیجے میں جج محمد مغیث اور حجت الاسلام علی رازنی سمیت دو جج ہلاک ہو گئے، جب کہ تیسرے جج زخمی ہوئے اور ان کا علاج جاری ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خودکشی کر لی۔
ایران کے جوڈیشری میڈیا سینٹر نے اس واقعے کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ آج صبح، سپریم کورٹ میں ایک مسلح درانداز نے حملہ کیا جس میں دو تجربہ کار ججوں کو نشانہ بنایا گیا جو قومی سلامتی، جاسوسی اور دہشت گردی کے خلاف جرائم کے خلاف اپنی لڑائی کے لیے مشہور ہیں۔
بیان کے مطابق برانچ 39 کے سربراہ حجت الاسلام علی رازینی اور سپریم کورٹ کی برانچ 53 کے سربراہ جج محمد مغیصہ حملے میں جاں بحق ہوئے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ حملہ آور کا نہ تو سپریم کورٹ میں کوئی مقدمہ تھا اور نہ ہی وہ اس کی کسی برانچ کا دورہ کرنے والا تھا۔
حملے کے بعد، حکام بندوق بردار کو پکڑنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھے، لیکن اس نے فوراً خودکشی کر لی۔