WE News:
2025-02-07@12:22:20 GMT

زندہ دفن کی جانے والی نومولود کی زندگی کیسے بچائی گئی؟

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

زندہ دفن کی جانے والی نومولود کی زندگی کیسے بچائی گئی؟

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ہنگامی سروس ریسکیو 1122 کے حکام مقامی قبرستان سے نومولود کو قبر سے زندگی نکالنے میں کامیاب ہو گئے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ کسی نے اس کی پیدائش کے فوراً بعد اسے دفن کیا اور فرار ہوگیا۔

ریسیکو کے مطابق واقعہ چند دن پہلے نوشہرہ سٹی کے ایک قبرستان میں پیش آیا تھا جس کی اطلاع والد کی قبر پر دعا کے لیے جانے والے ایک نوجوان نے دی تھی۔

پیدائش کے فوراً بعد بچی کو دفنایا گیا تھا

نوشہرہ میں ریسکیو کے اسٹیشن آفیسر مالک عمر اپنی ٹیم کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچنے والے پہلے لوگوں میں سے ہیں، انہوں نے بچی کو ریسکیو کرکے اسپتال پہنچایا۔ مالک عمر نے وی نیوز کو ٹیلی فون پر بتایا کہ انہیں ان کے ذاتی موبائل نمبر پر ان کے ایک جاننے والے نے قبرستان میں ایک چھوٹی تازہ قبر کے بارے میں بتایا جس سے رونے کی آواز آ رہی تھی۔ وہ اس اطلاع کے فوراً بعد ریسیکو ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

‘قبرستان میں قبروں کے درمیان مٹی کی ڈھیری تھی جس کے نیچے سے آواز آرہی تھی اور مٹی ہٹانے پر بچی نکل آئی۔’

انہوں نے بتایا کہ بچی کو پیدائش کے فوراً بعد بغیر کسی کپڑے کے دفنا دیا گیا تھا۔ تاہم بچی کی سانسیں باقی تھی، اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

‘بچی کی حالت سے لگ رہا تھا پیدائش کے فورا بعد ہی دفنا دیا گیا ہو۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ بچی سردی کی وجہ سے بیمار تھی، اسے کئی روز تک اسپتال میں رکھا گیا، طبی امداد دی گئی اور وہ صحت یاب ہو گئی۔

بچی کا خرچہ خود برداشت کیا

ریسکیو آفیسر مالک عمر نے بتایا کہ بچی کو قبر سے نکالنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ والدین کی غیر موجودگی کے سبب علاج کا مسئلہ درپیش تھا جس کی وجہ سے انہوں نے بچی کو اپنا نام دیا اور علاج شروع کروا دیا۔

 ‘جتنے دن بچی اسپتال میں رہی ،میں اس کے ساتھ ہی رہا۔ علاج سے لے کر کپڑے وغیرہ سمیت دیگر تمام اخراجات خود اپنی جیب سے برداشت کیے۔’

انہوں نے بتایا کہ بچی بہت پیاری تھی۔ اس کے والدین کے نہ ہونے پر وہ قانونی تقاضے پورے کرکے اسے گود لینا چاہتے تھے۔ چنانچہ انہوں نے ہی تمام قانونی تقاضے بھی پورے کیے تھے۔

والدین کے نہ ہونے پر بچی کو بے اولاد جوڑے کے حوالے کر دیا گیا

نومولود کو دفن کیے جانے کی ابتدائی رپورٹ تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس اسٹیشن نے درج کی ہے جس کے مطابق ریسکیو ٹیم نے بچی کو قبرستان سے، مٹی میں سے نکال کر قاضی میڈیکل کمپیلکس منتقل کیا جبکہ اس کے والدین نامعلوم ہیں۔ ریسکیو آفیسر نے بتایا کہ والدین کے نامعلوم ہونے کی وجہ سے بچی کی حوالگی کا کیس عدالت میں لے جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بچی کی حوالگی کے لیے ایک سرکاری افسر بھی عدالت پہنچ گیا جو بچی کو گود لینا چاہتا تھا جبکہ وہ خود بھی گود لے کر بچی کی پرورش کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بچی کو گود لینے کا حق ریسکیو آفیسر کا بنتا ہے تاہم اب یہ حق دوسرے سرکاری افسر کو دیا جاتا ہے کیونکہ وہ اولاد سے محروم ہے اور حافظ قرآن بھی ہے۔

چنانچہ عدالتی حکم پر بچی کو نئے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک والدین کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خیبر پختونخوا نوشہرہ نومولود بچی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا نومولود بچی پیدائش کے فورا والدین کے دیا گیا بچی کی بچی کو ا فیسر

پڑھیں:

پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز کا مسافر گرفتار، دوکلو آئس ہیروئن برآمد

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے شارجہ کی پرواز پر جانے والے والے ایک مسافر گل سعود کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اے ایس ایف نے پشاور ایئرپورٹ سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر کو گرفتار کرکے دوکلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے شارجہ کی پرواز پر جانے والے والے ایک مسافر گل سعود کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔ مسافر نے آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے  مسافر کے سامان کی تلاشی پر 2.007 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نوشہرہ: ریسکیو 1122نے ایک ہفتہ قبل زندہ درگور کی گئی نومولود قبر سے نکال لی
  • زندگی کیسے گزاریں؟
  • پاک امریکا عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں: بلاول بھٹو
  • عمرہ پر جانے والے زائرین کیلئے بڑی خوشخبری
  • مراکش کشتی حادثہ: مسافر کیسے مرے، آنکھوں دیکھا حال
  • پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز کا مسافر گرفتار‘2کلو آئس ہیروئن برآمد
  • پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز کا مسافر گرفتار، دوکلو آئس ہیروئن برآمد
  • مالکان کے ڈانٹنے پر نومولود  پر تشدد کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار
  • اسماعیلی فرقے کا 50واں روحانی پیشوا کون ہوگا اور انتخاب کیسے ہوتا ہے؟