صنعتوں کیلئے یکساں گیس قیمتوں کا مطالبہ چارٹر میں شامل: وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایف پی سی سی آئی وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے معیشت کیلئے جامع چارٹر وزیر خزانہ کو پیش کیا، چارٹر میں توانائی صنعت زراعت سمیت کئی شعبوں میں اصلاحات کی تجاویز شامل ہیں۔ وزیر خزانہ نے ایف پی سی آئی کے معاشی کردار کیلئے کاوشوں کو سراہا۔ وفد نے چارٹر آف اکانومی میں شمسی اور ہوائی توانائی کو سستا ذریعہ قرار دیا، وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ صنعتوں کیلئے یکساں گیس کی قیمتوں کا مطالبہ بھی چارٹر میں شامل ہے۔ وفد نے ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کرنے کی تجویز دی۔ صنعتی شعبے کیلئے توانائی کے اخراجات میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات کا خیر مقدم کیا۔ وفد نے برآمدات کو فروغ دینے اور غیر معیاری درآمدات کو روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ وفد نے صنعتی ترقی اور معاشی بحالی کیلئے مزید اقدامات کی امید کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وفد نے
پڑھیں:
روس نے امریکا سے یمن پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی وزیر خارجہ روبیو سے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملے 'فوری طور پر' روکنے کی اپیل کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو حوثیوں کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔
روس کی وزارت خارجہ کے مطابق لاوروف نے اس کے جواب میں امریکا سمیت دیگر ممالک کو یمن میں طاقت کا استعمال "فوری طور پر" بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
15 مارچ کو امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے روس کے وزیر خارجہ کو حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کے امریکی فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔
روس کی وزارت خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ سرگئی لاوروف نے تمام فریقوں کو یمن میں طاقت کا استعمال فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کی ہے۔