2025-02-01@19:47:12 GMT
تلاش کی گنتی: 26
«ذکیہ جعفری کا»:
اسد الدین اویسی نے کہا کہ ذکیہ جعفری نے 2002ء میں بھیڑ کے ذریعہ اپنے شوہر کے قتل کو دیکھا، تقریباً 2 دہائیوں تک انہوں نے ہندوستان کے کچھ سب سے طاقتور لوگوں کے خلاف تنہا قانونی لڑائی لڑی لیکن وہ کبھی بھی خوفزدہ نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ گجرات میں 2002ء کے فسادات کی چشم دید اور ان فسادات کے پس پشت بڑی سازش کا الزام عائد کرنے والی ذکیہ جعفری کا آج 86 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے احمد آباد میں اپنی بیٹی نسرین کے گھر پر آخری سانس لی۔ ذکیہ جعفری کے بیٹے تنویر جعفری نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا "میری ماں احمد آباد میں میری بہن کے گھر گئی ہوئی تھیں، وہ...
غزہ ‘ لبنان :اسرائیلی کارروائی میں ترکیہ کے 3 شہری اور10 فلسطینی شہید(حماس نے 8‘ اسرائیل نے110فلسطینی رہا کر دیے)
غزہ/ انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے فضائی کارروائی میں لبنان کی سرحد سے اسرائیل میں داخل ہونے والے ترکیے کے 3 شہریوں کو شہید کردیا جبکہ غزہ پر صہیونی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے 8 یرغمالیوں کو رہا کردیا جس کے بدلے میںاسرائیل کی جانب سے بھی 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف ’ابو خالد‘ کی شہادت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ ترین صہیونی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید...
نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب ترکیہ کے ساتھ تقریباً 6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے معاہدے کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب نے وژن 2030ء کے تحت فوجی اور دفاعی شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ اپنے تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا تھا۔ وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ترکیہ کا دورہ کیا اور ڈیفنس انڈسٹریز اتھارٹی کے سربراہ سے بات چیت کی تھی جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ اس دورے کے بعد شہزادہ خالد بن سلمان نے انقرہ میں تائی ایرو اسپیس انڈسٹریز اور استنبول میں بائکر ڈیفنس انڈسٹریز کا دورہ کیا تھا۔ انہوں...
اپنی ایک رپورٹ میں تُرک نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ ھاکان فیدان اپنے اس دورہ سعودی عرب میں ریاض اور انقرہ کے مابین مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی اہمیت کی ضرورت پر زور دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ توقع ہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" اپنے آج کے دورہ سعودی عرب کے دوران انقرہ و ریاض کے درمیان سیاسی تعلقات میں استحکام اور تجارتی حجم بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔ طے یہ ہے کہ ھاکان فیدان سعودی عرب کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہوئے شام میں قائم باغی حکومت کے ساتھی عالمی برادری کے معاملات کو زیر بحث لائیں۔ اس سفر کے ذریعے پیغام دیا جائے گا کہ شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم...
بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ نے عراق سے کرد علاحدگی پسند تنظیم پی کے کے کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ تُرک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا کہ عراق کالعدم قرار دی جانے والی تنظیم کو اب ایک دہشت گرد کے طور پر تسلیم کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے دورے کے دوران عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فدان نے کہا کہ عراق جتنا زیادہ طاقتور اور امیر ہو گا، ترکیہ کی خوشحالی اتنی ہی بڑھے گی۔ جب عراق زیادہ محفوظ اور مستحکم ہوگا تو ہمارے خطے میں امن و سکون بڑھے گا۔ اس تناظر میں ہم عراق کو زیادہ...
فواد حسین کے ساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تُرک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عراق جس حد تک خوشحال اور مضبوط ہو گا ترکیہ اتنا ہی پُر رونق ہو گا۔ ہم عراق میں امن و استحکام کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراق میں اپنی موجودگی کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" نے کہا کہ میرے اس سفر کا مقصد ترکیہ، عراق اور شام کو ایک پیج پر لانا جب کہ دہشت گرد گروہوں داعش و PKK کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر ھاکان فیدان نے کہا کہ ہمیں توقع ہے...
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک 24۔2020 پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں انہوں نے حالیہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے نئی تجاویز کا جائزہ لیا۔ یہ اجلاس اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح سٹرٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے روانڈا اور کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک کے درمیان تنازعات کو ْپرامن طریقوں سے حل کرنے کے لیے ثالثی کی پیش کردی۔ صدارتی کمپلیکس میں اردوان نے رواندا کے صدر پال کاگامے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں زور دیتے ہوئے کہا کہ 2013 ء اور 2014 ء میں دو طرفہ طور پر دونوں ممالک کے سفارتخانوں کے کھلنے کے بعد ترکیہ اور روانڈا کے باہمی روابط میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کاگامے کے ساتھ بات چیت میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، ثقافت، دفاعی صنعت اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا...
جامعہ کراچی میں سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ، ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو ودیگر کا گروپ فوٹو
جامعہ کراچی میں سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ، ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو ودیگر کا گروپ فوٹو
ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے نئے نائب وزیر خارجہ تاسوس حاجی واسیلیو و نے کہا ہے کہ وہ ترکیہ اور یونان کے درمیان مثبت ایجنڈے کے کام کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے پیشرو کوستاس فرانگویانیس نے گزشتہ ہفتے اقتصادی سفارت کاری کے ذمے دار کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفا دیا تھا۔ فرنگوئینس نے اپنے بیان میں کہا کہ سب سے پہلے یونان اور ترکیہ کے تعلقات پر کام ناگزیر ہے،جس پر بہت محنت کی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کو بھی جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد: پاکستان نے ترکیہ کے شہر بولو کے ہوٹل میں آتشزدگی سے درجنوں افراد کی ہلاکت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترکیہ کے شہر بولو کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 66 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے تھے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق منگل کے روز ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اس حوالے سے جاری اپنے خصوصی بیان میں واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ شفقت علی خان نے مزید کہا کہ غم اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ترک...
ترکیہ کی ایک خاتون نے 60 سیکنڈ یعنی صرف ایک منٹ میں اپنی رانوں کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 5 تربوز توڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ترکیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون گوزڈے ڈوگن کو اپنی طاقت اور رانوں کے ذریعے تربوز توڑنے کے مشکل ترین چیلنج کو پورا کرتے ہوئے اور بعد ازاں عالمی ریکارڈ کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گوزڈے ڈوگن تربوز کی 2 قطاروں کے درمیان بیٹھی ہوئی ہیں، وہ انہیں ایک ایک کرکے اٹھا کر اپنی رانوں میں دبا کر کچلتی ہیں، اس دوران انہیں مزید تربوز کچلنے کے لیے آگے...
ترکیہ: سیٹلائٹ کی روانگی کے موقع پر فرغانی اسپیس کمپنی کا عملہ خوشی کا اظہار کررہا ہے انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے 5 نئے سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایف جی این 100ڈی ون فرغانی اسپیس کمپنی کا پہلا سیٹلائٹ ہے جو امریکا کے وانڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے خلا میں بھیجا گیا ۔ سیٹلائٹ سسٹم لانچ کے تقریبا 62 منٹ بعد کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچ گیا۔ کمپنی کے سربراہ سلجوک بائراکترنے کہا کہ ان کا مقصد 5 سالوں میں 100 سیٹلائٹوں تک پہنچنا ہے۔ایک اور ترک اسٹارٹ اپ پلان ایس نے مزید 4 مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں لانچ کیے ہیں۔کمپنی اپنے نئے کمرشل سیٹلائٹس کے ساتھ مواصلاتی ٹیکنالوجیوں میں...
سعودی عرب نے قطر، مصر اور امریکی ثالثی کی تعریف کی اور کہا غزہ کیخلاف اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کیلئے معاہدہ پر عملدرآمد کیا جائے، اسرائیلی فورسز کی مکمل واپسی کیلئے معاہدہ پر ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ، سعودی عرب اور ترکیہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کہتے ہیں معاہدہ ہوگیا، اب امداد میں رکاوٹوں کو فوری ختم کیا جائے، فریقین کو معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیئے۔ سعودی عرب نے قطر، مصر اور امریکی ثالثی کی تعریف کی اور کہا غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کیلئے معاہدہ پر عمل درآمد کیا جائے، اسرائیلی فورسز کی مکمل واپسی کیلئے معاہدہ پر ثابت...
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ نے ترکیہ کی بندرگاہوں گلچک اور اکساز کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق، بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے اور ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا۔ترکیہ میں قیام کے دوران، ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدین کوثر نے پی این ایس یمامہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر جہاز کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران، پی این ایس یمامہ اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین بحری مشق "ماوی وطن" (Mavi Vatan) کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور...
اسلام آباد : پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس یمامہ نے ترکیہ کی بندرگاہوں گلچک اور اکساز کا دورہ کیا۔ اس دوران پاکستانی سفارتخانے اور ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکیہ میں قیام کے دوران، ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدین کوثر نے پی این ایس یمامہ کا دورہ کیا اور جہاز کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ اس دورے کے دوران پی این ایس یمامہ اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین بحری مشق "ماوی وطن” کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون...
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ نے ترکیہ کی بندرگاہوں گلچک (Gölcük) اور اکساز (Aksas ) کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے اور ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا ۔ ترکیہ میں قیام کے دوران ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدین کوثر (Vice Admiral Ibrahim Ozden Kocer) نے پی این ایس یمامہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر کو جہاز کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ پی این ایس یمامہ اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین بحری...
ترکیہ(نیوز ڈیسک) ترکیہ میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو عام نکلنے کے پانی کو زم زم کے نام سے لوگوں کو فروخت کرکے ان سے پیسے بٹورنے کا دھندہ چلا رہا تھا۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اس فراڈ سے منافع کمانے والے شخص کے بےنقاب ہونےپر سوشل میٰڈیا پر بہت سے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اضنہ شہر کی پولیس کو ایک واٹر فیکٹری کے مالک کی دھوکہ دہی کا پتا چلا۔ یہ شخص شہریوں کا مذہبی استحصال کرکے اپنا دھندا چمکائے ہوئے تھا۔ہ وہ لوگوں کو نلکے کے پانی کی بوتلیں یہ کہہ کر کہ یہ آب زمزم براہ راست مکہ مکرمہ سے درآمد...
ویب سائٹ المعلومہ سے گفتگو کرتے ہوئے الحبوبی نے کہا کہ شام کے موجودہ حالات کا غیرجانبدار تجزیہ، اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ شام آزاد نہیں ہوا اور اقتصادی مسائل کے باعث یہ ملک غیر ملکی، امریکی، مغربی اور ترکی منصوبوں کے زیر اثر رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایک عراقی تجزیہ کار نے اس اتوار کو کہا کہ شام اپنی کمزور اقتصادی اور مالیاتی صورتحال کی وجہ سے امریکہ اور مغرب بالخصوص ترکی کے منصوبوں کا اسیر رہے گا۔ فارس نیوز کے مطابق عراقی تجزیہ کار ہاشم الحبوبی نے اتوار کے روز کہا کہ شام کی کمزور اقتصادی اور مالی صورتحال کے باعث یہ ملک اب بھی امریکہ، مغرب اور خاص طور پر ترکیہ کے منصوبوں کے زیر...
مریم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، وہ پاکستان کے حقیقی بھائی ہیں، صدر رجب طیب اردگان کی غیرمتزلزل حمایت نے دونوں قوموں کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے، ضرورت کے وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا اخلاص ثابت کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شر کت کی۔ ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کی ننھی بچیوں نے ترک زبان میں خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش...
اپنی ایک پریس بریفنگ میں ترکیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں ہماری کہانی ابھی شروع ہوئی ہے جس کا اختتام دہشتگرد گروہوں کے خاتمے پر ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" نے کہا کہ شام میں روسی اڈوں کی تقدیر کا فیصلہ مذاکرات میں طے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ "بشار الاسد" کی حکومت کے خاتمے سے قبل باغیوں اور روس کے درمیان طے پایا تھا کہ ماسکو، متحارب گروہ سے متصادم نہیں ہو گا اور نہ ہی باغی گروہ روسی اڈوں پر حملے کریں گے۔ ھاکان فیدان نے ان خیالات کا اظہار آج ایک پریس بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسد حکومت کے سقوط کے وقت روس...
اپنی ایک پریس بریفنگ میں تُرک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سال 2025ء میں شام سے دہشتگردی کا خاتمہ ترکیہ کی او٘لین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دمشق پر باغیوں کے تسلط کے بعد ترکیہ کے بعض مغربی اتحادی یہ کہنا شروع ہو گئے ہیں کہ انقرہ نے شام کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ حال ہی میں امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے کہا کہ ترکیہ دو ہزار سالوں سے مختلف حیلوں سے شام کے در پے تھا اور جو لوگ شام میں موجود ہیں وہ ترکیہ ہی سے آئے ہیں۔ نو منتخب امریکی صدر کہہ چکے ہیں کہ شام میں ہونے والی پیشرفت پر نگاہ کی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ "رجب طیب اردگان" نہایت شاطر آدمی ہے۔ انہوں...