ترکیہ: فرغانی اسپیس کمپنی کا پہلا سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ترکیہ: سیٹلائٹ کی روانگی کے موقع پر فرغانی اسپیس کمپنی کا عملہ خوشی کا اظہار کررہا ہے
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے 5 نئے سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایف جی این 100ڈی ون فرغانی اسپیس کمپنی کا پہلا سیٹلائٹ ہے جو امریکا کے وانڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے خلا میں بھیجا گیا ۔ سیٹلائٹ سسٹم لانچ کے تقریبا 62 منٹ بعد کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچ گیا۔ کمپنی کے سربراہ سلجوک بائراکترنے کہا کہ ان کا مقصد 5 سالوں میں 100 سیٹلائٹوں تک پہنچنا ہے۔ایک اور ترک اسٹارٹ اپ پلان ایس نے مزید 4 مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں لانچ کیے ہیں۔کمپنی اپنے نئے کمرشل سیٹلائٹس کے ساتھ مواصلاتی ٹیکنالوجیوں میں پیش رفت کررہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خلا میں
پڑھیں:
پاکستان نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کردیا
کراچی:پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1 لانچ کردیا۔
الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا، سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر لاہور میں ای او۔ ون کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر دیکھے گئے۔
سپارکو کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ (ای او-1) جدید سیٹلائٹ ہے جسے ماحولیاتی نگرانی، زراعت، دفاع اور نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ (ای او-1) مشن کا آغاز اسپیس سائنس اور اختراعات میں پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں سپارکو کی لگن اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔
مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، اس سے قبل مئی 2024 میں پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ ‘پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے Xichang سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا تھا۔