انقرہ (نیوزڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان کے حریف اور آئندہ کے صدارتی امیدوار میئر استنبول اکرم امام اعولو کو صدارتی امیدوار بننے سے چند دن قبل گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے میئر اکرم امام اعولو کو بدھ کی صبح حراست میں لیا گیا۔

سیکولر رپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اکرم امام اعولو کو ترک صدر اردوان کے مضبوط سیاسی حریفوں میں شمار کیا جاتا ہے،انہیں 23 مارچ کو ری پبلکن پیپلزپارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کیا جانا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اکرم امام اعولو پر بدعنوانی اور ایک دہشت گرد گروہ کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران 100 افراد کو حراست میں لیا ہے، جن میں سیاستدان، صحافی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔

امام اعولو نے آن لائن بیان میں کہا کہ عوام کی مرضی کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔ دوسری جانب میئر استنبول کی گرفتاری پر ترکیے کی سڑکوں، یونی ورسٹی کیمپسز اور ٹرین اسٹیشنوں پر حکومت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ استنبول میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

ادھر حکومت نے استنبول میں چار روزہ پابندیوں کے تحت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے، لیکن ملک بھر میں مزید احتجاج کا خدشہ ہے۔

ترک اپوزیشن کا کہنا ہے کہ امام اعولو کو حراست میں لینا ہمارے مستقبل کے صدر کو راستے سے ہٹانے کی کوشش ہے۔میئر استنبول کو حراست میں لیے جانے کے بعد سوشل میڈیا رسائی محدود ہوگئی۔ ترکیے میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کی سروسز میں خلل آرہا ہے۔

واضح رہے کہ میئر استنبول اکرم امام اعولو کا یونیورسٹی ڈپلومہ بھی منگل کو منسوخ کیا گیا تھا۔دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امکان ہے ڈپلومہ منسوخی سے امام اعولو صدارتی الیکشن کے لیے نامزدگی سے محروم ہو سکتے ہیں۔
دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا 25 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،پاکستان میں قحط سالی کا خدشہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اکرم امام اعولو صدارتی امیدوار امام اعولو کو میئر استنبول

پڑھیں:

فلسطین کی حمایت کیلئے ایران کو کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، ناصر کنعانی

اپنے ایک بیان میں سابق ترجمان خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی نابودی تک فلسطین کی غیور عوام اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہویہ ایران کی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان "ناصر کنعانی" نے کہا کہ صیہونی رژیم کا ناگزیر انجام سقوط ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جعلی رژیم کچھ غنڈوں کی سازش کا نتیجہ ہے۔ اس کی بقاء امریکہ، برطانیہ اور بعض ممالک کی مرہون منت ہے۔ آخرکار اسے ختم ہی ہونا ہے۔ اس سینئر ایرانی ڈپلومیٹ نے کہا کہ اسرائیل کی نابودی تک فلسطین کی غیور عوام اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو فلسطین کی مظلوم عوام کی مدد کے لئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کو آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد سے فلسطینیوں کو اسرائیل کے شدید مظالم کا سامنا ہے کہ جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ غزہ کی پٹی میں رہنے والے افراد امسال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اس حالت میں سحر و افطار کر رہے ہیں جب انہیں اسرائیل کی جانب سے شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسرائیل کی اس بے شرمی و ڈھٹائی پر تمام عالمی طاقتیں اور بین الاقوامی برادری تماشائی بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ترک صدر کی پارٹی کو شکست دینے والے استنبول کے میئر گرفتار؛ ہنگامے پھوٹ پڑے
  • میئر استنبول اکرم امام گرفتار، عوام سڑکوں پر نکل آئے
  • اردگان کے اہم ترین حریف کی گرفتاری پر استبول میں دسیوں ہزار افراد کا مظاہرہ
  • فلسطین کی حمایت کیلئے ایران کو کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، ناصر کنعانی
  • صدر اردوان کے حریف اکرم امام گرفتار، عوام سڑکوں پر نکل آئے
  • ترکی میں سیاسی بحران: صدر اردوان کے حریف اکرم امام گرفتار، عوام سڑکوں پر نکل آئے
  • اگر۔۔۔۔۔؟
  • ترکی: ایردوآن کے اہم سیاسی حریف امامولو حراست میں
  • استنبول کے میئر مبینہ بدعنوانی اور شدت پسندی کے الزامات میں تحقیقات کے لیے گرفتار