مریم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، وہ پاکستان کے حقیقی بھائی ہیں، صدر رجب طیب اردگان کی غیرمتزلزل حمایت نے دونوں قوموں کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے، ضرورت کے وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا اخلاص ثابت کیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شر کت کی۔ ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کی ننھی بچیوں نے ترک زبان میں خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا۔ ترکیہ کے وزیر تعلیم یوسف تاکن، ترکیہ کے سفیر معارف انٹرنیشنل سکول فاونڈیشن کے صدر بیرل ایکگن اور دیگر ترک حکام بھی موجود تھے۔ تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے ترانے بجائے گئے۔ پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول کے بارے میں دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول کا دورہ کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول کی لائبریری اور دیگر شعبے دیکھے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے معارف انٹرنیشنل سکول ملتان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترک معارف انٹرنیشنل سکول کے افتتاح پر آپ سب کا تاریخی شہر ملتان میں خیرمقدم اعزاز کی بات ہے، ترکیہ کے وزیر تعلیم کی موجودگی دونوں قوموں میں گہری اور پائیدار دوستی کی علامت ہے۔ ترکیہ کے وزیر تعلیم کی موجودگی باعثِ فخر ہے، ترکیہ کے وزیر تعلیم یوسف تیکن کی قیادت اور لگن ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معارف فاونڈیشن کے معزز اراکین کو بھی دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، انتھک کوششوں نے معارف فاونڈیشن کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔ تعلیم اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے معارف فاونڈیشن کی کاوشیں پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ ویژن کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی جانب سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، معارف فاونڈیشن نے خطے کے تعلیمی منظرنامے میں گرانقدر کردار ادا کیا۔ صدر رجب طیب اردوان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، وہ پاکستان کے حقیقی بھائی ہیں، صدر رجب طیب اردگان کی غیرمتزلزل حمایت نے دونوں قوموں کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت کے وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا اخلاص ثابت کیا ہے، صدر اردگان کے ویژن نے پنجاب اور ملک بھر میں ترقی اور بہتری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دعا ہے کہ پاک ترکیہ دوستی اور شراکت داری آنے والی نسلوں تک پھلتی پھولتی رہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کے کیا ہے کہا کہ

پڑھیں:

پہلا وزیراعظم ہے جسے رشوت لینے پر نکالا گیا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ طلباء کو کبھی نہیں کہوں گی کہ اپنے ملک پر حملہ کردو۔ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ آپ سب کو ہونہار اسکالر شپ جیتنے پر مبارکباد دیتی ہوں. جتنے آپ کے ماں باپ خوش ہیں میں اس سے زیادہ خوش ہوں. ہونہار اسکالرشپ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، مجھے معلوم تھا پنجاب میں ہونہار بچوں کی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ چھوٹا نہیں بلکہ خوبصورت اور میرے دل کے قریب ہے. آج آپ سے دل کی باتیں کرنے آئی ہوں، کبھی کبھی وزیر تعلیم پنجاب کو ڈانٹ بھی دیتی ہوں. مجھے نہیں پتہ تھا آپ لوگ اس محبت اور پیارسے استقبال کرو گے، لیپ ٹاپ کی پہلی شپمنٹ آگئی ہے میں خود آکرآپ کو دوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال ایک لاکھ ای بائیکس طالبعلموں میں مفت تقسیم کروں گی، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے. پنجاب میں اس وقت 700 سڑکیں بن رہی ہیں، بہت جلد اوکاڑہ میڈیکل کالج بھی بنائیں گے، کسی بچے سے نہیں پوچھا آپ کا تعلق کس جماعت سے ہے، اوکاڑہ یونیورسٹی میں بورڈنگ کی سہولت قائم کی جائے گی. طلبا کو اسکالر شپ 100 فیصد میرٹ پر دی جارہی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ آئندہ سال 50 ہزار طلبا کو اسکالرشپ دی جائیں گی، اکیلے صوبے کے فیصلے نہیں کرسکتی آپ کا ساتھ چاہیے. صوبے کی ترقی کے لیے آپ میری طاقت بنیں، یہ دھرتی آپ کی ماں ہے اس سے وفاداری کرنے کا بہت بڑا صلہ ہے. ماں باپ کی دعاؤں سے میں آج وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھی ہوں. آج بھی ہر روز گھر سے نکلنے سے پہلے والد کو سلام اور دعا لے کر نکلتی ہوں. گھر واپس جاؤں تو پہلے والد کے کمرے میں جاکر انہیں سلام کرتی ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبا کو کبھی نہیں کہوں گی اپنے ملک پر حملہ کردو، ملک کو نفرت نہیں اتحاد کی ضرورت ہے. ملک کو انتشار اور فساد نہیں، امن کی ضرورت ہے.مخالفین نے جلسوں میں مجھ پر ذاتی تنقید کی، طلبا کو ہتھیار اٹھانے کا کبھی نہیں کہوں گی. جنہیں ورغلایا گیا وہ بچے آج جیلوں میں ہیں. نوجوان سوشل میڈیا پر آنکھیں بند کرکے یقین نہ کریں. نوجوانوں کو ورغلانے والا سکون کی نیند کیسے سوسکتا ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چور کہا گیا، کہا گیا ملک کو لوٹ کر کھاگئے. تمام ترقیاتی منصوبوں پر نواز شریف کا نام ہے. نواز شریف نے کبھی ایک روپے کی کرپشن نہیں کی. مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزادی گئی. آج اس پر خود چوری ثابت ہوگئی ہے. وہ خود رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا. پہلا وزیراعظم ہے جسے رشوت لینے پر نکالا گیا. بشریٰ بی بی نے ہیرے کی انگوٹھی مانگی، جب انتشار ختم ہوتا ہے تو پاکستان ترقی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طلبہ کے خواب پورے کرنے کیلئے وسائل مہیا کروں گی، پہلا وزیراعظم چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا: مریم نواز
  • اوکاڑہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اوکاڑہ یونیورسٹی میں اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں
  • پہلا وزیراعظم ہے جسے رشوت لینے پر نکالا گیا: مریم نواز
  • مریم نواز کا اوکاڑہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان
  • بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز
  • 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • پاکستان نوجوانوں کی ریڈ لائن ہونی چاہیے، مریم نواز
  • طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس، 65 فیصد سے زائد نمبروں پر لیپ ٹاپ ملیں گے، عوام کو جوابدہ ہوں: مریم نواز
  • ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے: مریم نواز
  • جب سے ہماری حکومت بنی کئی بار پنجاب پر حملے ہوئے: مریم نواز