2024 سیاحت کیلئے کامیاب ترین سال،ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانیوں سمیت 62.2 ملین سیاحوں کی ترکیہ آمد
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلا م آباد(ںیوزڈیسک)سال 2024 کے دوران ترکیہ میں عالمی سطح پر سیاحت کے لئے آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 9.8 فیصد اضافے سے 6 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورنا دور سے قبل سال2019 کی سطح کے مقابلے میں سیاحوں کی ترکیہ آمد 20.3 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ان میں ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی سیاح بھی شامل ہیں۔ سیاحوں کی آمد و رفت، قیام و طعام اور سیر و تفریح سے ترکیہ کو 61.
یورپ، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا بدستور ترکیہ کی سب سے بڑی مارکیٹیں ہیں جبکہ امریکہ، بھارت اور چین سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں سال 2024 میں زبردست اضافہ ہوا۔ اگرچہ روس، جرمنی اور برطانیہ کے سیاح ترکیہ کی تین سب سے بڑی مارکیٹس رہیں، لیکن ترکیہ کیلئے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں سے بھی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جیسے امریکہ سے آنے والے سیاح 8.1 فیصد بڑھ گئے جبکہ چین سے آنے والے سیاحوں کی شرح میں 65.1 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی سطح پر ترکیہ آنے والے سیاحوں نے ملک میں اوسطا 10.7 دن گزارے، اور فی سیاح سے حاصل آمدنی 972 امریکی ڈالر رہی۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیاحت، یو این ٹوارزم کے مطابق، ترکیہ 2023 میں صف اول کے ان پانچ ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا۔
ترکیہ میں بہت سے پاکستانیوں نے استنبول میراتھون میں بھی حصہ لیا، جو دنیا کی اکلوتی بین البراعظمی دوڑ کے طور پر مشہور ہے، جو استنبول کے ایشیائی حصے سے شروع ہوئی اور یورپی حصے کی طرف اختتام پذیر ہوئی۔ نومبر 2024 میں منعقد ہونے والی استنبول میراتھن کے 46 ویں ایڈیشن کی مرکزی میراتھون میں تقریبا 7500 رنرز نے حصہ لیا جن میں پاکستان کے امجد علی نے 42 کلومیٹر کی ریس 2 گھنٹے 49 منٹ اور 29 سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے میراتھون میں 47 ویں پوزیشن حاصل کرنے کا قابل ذکر کارنامہ سرانجام دیا۔
پولیو ویکسی نیشن، کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث 100سے زائد عمرہ زائرین آف لوڈ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: آنے والے سیاح سیاحوں کی
پڑھیں:
سعودیہ، امارات سمیت 7 ممالک سے مزید 76 پاکستانی ملک بدر
—فائل فوٹوسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 7 ممالک سے 1 دن میں مزید 76 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق 17 ڈی پورٹ ہونے والوں کو کراچی سے گرفتار کر کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں بلیک لسٹ 3، بھیک مانگنے پر 4 اور منشیات کیسز میں 6 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
برطانیہ سے تقریباً 70 پاکستانیوں کو ملک بدر کر کے پاکستان بھیج دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد قیام پر 4 اور کام سے مفرور 2 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔
سری لنکا نے امیگریشن پر ایک پاکستانی کو انٹری سے انکار کر کے واپس بھیج دیا جبکہ متحدہ عرب امارات میں منشیات میں 2، بغیر پاسپورٹ 2 اور جیل سے 3 پاکستانیوں کو رہا کر کے وطن واپس بھیجا گیا ہے۔
آذربائیجان سے1، عراق سے 7 اور ممنوع امیگریشن پر ملائیشیا سے 2 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹلی سے 1، انسانی اسمگلنگ میں متحدہ عرب امارات سے 2 اور سینیگال سے 3 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔