Daily Mumtaz:
2025-02-07@18:05:55 GMT

ترک صدر طیب اردوان 12فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

ترک صدر طیب اردوان 12فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: ترک صدر طیب اردوان کا 12 فروری کو پاکستان کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ 13 فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان ترکیہ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس میں شریک ہونگے۔
دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبے سمیت اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔
ا  پاکستان اورترکیہ کی قومی غذائی تحفظ اور زراعت کی وزارتوں کے سینئر حکام نے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں مستقبل کے تعاون کے لیے ایک ایکشن پلان وضع کرنے کے لئے میٹنگ کی۔
پاکستان نے ترکیہ کوملک میں 22 کروڑجانوروں کو اجاگر کرتے ہوئے مویشیوں کی ویکسینیشن میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے ترکیہ نے زرعی پیداواربڑھانے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کا ائیرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال

پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گالے نے کونسل جنرل الیکسس چاٹاہتنِسکی کے ہمراہ کراچی میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید اور سینیئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف سے فرانسیسی صدرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال

سفیر کو پی اے اے کی تنظیمی ڈھانچے، اس کی جدیدیت کے منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں ای گیٹ سسٹمز، جدید نیویگیشن ٹیکنالوجی اور بڑے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پر تبادلہ خیال ہوا۔ نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فعال ہونے پر بھی گفتگو کی گئی۔

نکولس گالے نے پی اے اے کی ترقیاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر میں فرانس کے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیے: ٹرمپ کا فلسطینیوں کی غزہ سے بیدخلی کا منصوبہ فرانس نے بھی مسترد کردیا

ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا اور فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔

دورے کے اختتام پر یادگاری تحائف کا تبادلہ کیا گیا جو دونوں ممالک کے مستحکم تعلقات کی علامت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی فرانسیسی سفیر

متعلقہ مضامین

  • کا ائیرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف اپریل میں بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے
  • ترک صدر طیب اردوان کا 12فروری کو پاکستان کا دورہ متوقع
  • ترک صدر  12فروری کو پاکستان دورہ کرینگے،دونوں ممالک کے مابین  متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان
  • ترک صدر  12فروری کو پاکستان کا دورہ کرینگے
  • وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے تر ک سفیر کی ملاقات، آئی ٹی،فائیوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • صدر زرداری کا دورہ: پاک چین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • صدر پاکستان کا دورہ چین: دونوں ممالک کا افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور
  • صدر مملکت کا دورہ چین ، اقتصادی ترقی کی یادداشتوں پر دستخط