اپنی ایک رپورٹ میں تُرک نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ ھاکان فیدان اپنے اس دورہ سعودی عرب میں ریاض اور انقرہ کے مابین مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی اہمیت کی ضرورت پر زور دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ توقع ہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" اپنے آج کے دورہ سعودی عرب کے دوران انقرہ و ریاض کے درمیان سیاسی تعلقات میں استحکام اور تجارتی حجم بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔ طے یہ ہے کہ ھاکان فیدان سعودی عرب کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہوئے شام میں قائم باغی حکومت کے ساتھی عالمی برادری کے معاملات کو زیر بحث لائیں۔ اس سفر کے ذریعے پیغام دیا جائے گا کہ شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کروانے کے لئے ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ تعاون کا عزم کرتا ہے۔ نیز غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کے لئے صیہونی رژیم پر عالمی دباو بڑھانے کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترکیہ کی نیوز ایجنسیز کی رپورٹس کے مطابق، ھاکان فیدان اپنے اس دورہ سعودی عرب میں ریاض اور انقرہ کے مابین مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی اہمیت کی ضرورت پر زور دیں گے۔ واضح رہے کہ ھاکان فیدان اس سے قبل بھی رواں برس جنوری کے اوائل میں شام پر ہونے والے کثیر الجہتی اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض آ چکے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب "فیصل بن فرحان" سے ملاقات کی تھی۔ دوسری جانب فیصل بن فرحان جون 2024ء میں ترکیہ کا دورہ کر چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا جدہ کا دورہ،دو طرفہ مشق میں شرکت

جدہ: پاک بحریہ کے جہاز یمامہ نے جدہ کا دورہ کیا اور اس دوران دو طرفہ مشق میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (‏آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر میں سعودی عرب کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جدہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں. پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے دو طرفہ مشق میں حصہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دونوں بحری افواج نے میری ٹائم سیکیورٹی اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے عزم کا مظاہرہ کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پی این ایس یمامہ کے دورہ سعودی عرب سے دونوں بحری افواج کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پی این ایس یمامہ دامن نیول شپ یارڈ رومانیہ میں تعمیر کیے جانے والے پاک بحریہ کے چار جہازوں میں سے آخری جہاز ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب ترکیہ سے 6ارب ڈالر کے عسکری معاہدے کا خواہاں
  • پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا جدہ کا دورہ،دو طرفہ مشق میں شرکت
  • سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے
  • سعودی عرب والے بارشوں اور دھند والے موسم کیلئے تیار ہو جائیں
  • سعودی شہزادے انتقال کرگئے
  • سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز انتقال کرگئے
  • ریاض: سعودی پرو لیگ میں ڈامیک کلب اور الاتحاد کے درمیان کھیلے گئے فٹبال میچ کا ایک منظر
  • سید محمد عباس عراقچی کا دورہ کابل، افغان حکام سے ملاقاتیں
  • ایرانی وزیرِ خارجہ کا دورۂ کابل؛ کیا پانی کے تنازع پر پیش رفت ہو سکتی ہے؟