پاکستان اور ترکیہ نے غزہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر او آئی سی کا غیرمعمولی وزرائے خارجہ اجلاس بلانے کی حمایت پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں غزہ کی صورتحال پر ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب، پاکستان نے او آئی سی سمٹ بلانے کا مطالبہ کردیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور غزہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کے غیرمتزلزل عزم اور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کی بے دخلی کی تجویز پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں خود مختار ریاست کا قیام فلسطینیوں کا حق ہے، پاکستان نے نیتن یاہو کا بیان مسترد کردیا

دونوں وزرائے خارجہ نے اس اہم مسئلے پر غور و خوض کے لیے او آئی سی کا غیر معمولی وزارتی اجلاس بلانے کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے آنے والے دنوں میں قریبی روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل او آئی سی اجلاس پاکستان ترکیہ ٹرمپ غزہ صورتحال وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل او ا ئی سی اجلاس پاکستان ترکیہ غزہ صورتحال وی نیوز او ا ئی سی کی حمایت غزہ کی

پڑھیں:

پاکستان کا سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت، فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار  نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں سعودی عرب کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے مملکت کے تقدس اور حرمت کے دفاع میں پاکستان کے دیرینہ اور مستقل حمایت پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تازہ صورتحال پر غور و خوض کے لیے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ایک ہنگامی اجلاس فوری طور پر بلانے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  •   پاکستان اور ملائیشیا  کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال، او آئی سی اجلاس بلانے پر اتفاق
  • پاکستان کا سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت، فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ
  • پاکستان اور سعودی عرب کا غزہ کے معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بُلانے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس بلانے کی حمایت
  • پاکستان اور ترکیہ کا مسئلہ فلسطین پر او آئی سی اجلاس بلانے کی حمایت پر اتفاق
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • غزہ کی صورتحال پر ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب، پاکستان نے او آئی سی سمٹ بلانے کا مطالبہ کردیا
  • ایران کا مسئلہ فلسطین پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ، پاکستان کی حمایت
  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت