ترکیہ : طبی سازو سامان کی دکان میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں طبی ساز و سامان فروخت کرنے والی دکان پر فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہو گئے۔ ترک میڈیا کے مطابق 20 سالہ طالب علم نے دکان میں گھس کر فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں 64 سالہ شخص فؤاد کالائجک اور اس کے 2داماد اوزغور اور اوغوزہان فوری طور پر دم توڑ گئے۔واقعہ سیحان کے علاقے میں پیش آیا۔ تحقیقات کے مطابق حملہ آور کے پاس 2پستول تھے اور وہ فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، محمود آباد میں گھرمیں سلنڈر دھماکہ، 4 ماہ کی بچی جاں بحق، 3 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے محمود آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر میں سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں 4 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ عمارت کی تیسری منزل پر ہوا، جس کے باعث ایک کمرے کی چھت گر گئی۔
جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں 4 سالہ امبر، 23 سالہ رمشہ اور 24 سالہ مبشر شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر سول برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بظاہر دھماکہ گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق متاثرہ گھر کا استعمال کمرشل مقاصد کے لیے ہو رہا تھا، اور یہاں آگ جلانے والے لائٹرز کی گیس فلنگ کی جاتی تھی۔