ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم پر قائم ہے۔ پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم پر قائم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ترک ہم منصب حاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم پر قائم ہے۔ پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم پر قائم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کی جبری بےدخلی کے کسی بھی منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان فلسطینی سرزمین کو فلسطینی عوام کی ملکیت سمجھتا ہے۔ ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین کے مسئلے پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس بلانے کی حمایت پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور ترکیہ نے فلسطین کے معاملے پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے عزم پر قائم ہے فلسطینی عوام کی کی حمایت

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے بے گھر ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی زمین فلسطینیوں کی ملکیت ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس اہم اور سنگین مسئلے پر غور و خوض کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے غیر معمولی وزارتی اجلاس کے انعقاد کی حمایت پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آئندہ دنوں میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  •   پاکستان اور ملائیشیا  کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال، او آئی سی اجلاس بلانے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس بلانے کی حمایت
  • اسحاق ڈار اور مصری ہم منصب میں رابطہ، غزہ کی صورتحال اور انسانی بحران پر گفتگو
  • پاکستان اور ترکیہ کا غزہ کی صورت حال پر او آئی سی اجلاس بلانے کی حمایت پر اتفاق
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • غزہ کی صورتحال پر ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب، پاکستان نے او آئی سی سمٹ بلانے کا مطالبہ کردیا
  • ایران کا مسئلہ فلسطین پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ، پاکستان کی حمایت
  •  اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،فلسطین کا 2 ریاستی حل ہی مسئلے کا واحد حل ہے: ڈار
  • نائب وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کا غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل حالت زار پر تبادلہ خیال