2025-01-18@18:20:11 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«بھی بنگلہ دیش»:
(گزشتہ سے پیوستہ) اسی دوران ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو تریپورہ کے کیلا شہر کے مکورولی علاقے کا ہے۔ اس ویڈیو میں مشتبہ بنگلہ دیشی سمگلروں کو انڈین بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں کے ساتھ تصادم میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔بنگلہ دیش کے 1971 ء میں قیام کے بعد سے اس کے انڈیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انڈیا، بنگلہ دیش سرحد پر حالات کبھی خراب نہیں ہوئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان لوگوں کی آمد و رفت اور تجارت آسانی سے جاری رہی۔ لیکن اب بنگلہ دیش میں جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہے کہ ان کے درمیان تنائو پیدا...
اقبال نے اپنے الہامی کلام میں ایک خبر دی تھی: آ ملیں گے سینہ چاکان چمن سے سینہ چاک یہ واقعہ ہو گزرا ہے اور اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ آ ملے ہیں سینہ چاکان چمن سے سینہ چاک۔ یہ واقعہ اُسی خطے میں پیش آیا ہے جس نے انگڑائی لی تو برصغیر کو اپنی منزل ملی یعنی برطانوی استعمار سے آزادی کے لیے تحریکیں چلیں۔ اس کے بعد مسلمانوں کے تشخص کی حفاظت کے لیے آل انڈیا مسلم لیگ وجود میں آئی جس نے مسلم بر صغیر کو اس کی منزل سے ہم کنار کیا۔ دنیا اس خطے کو بنگال کے نام سے یاد کرتی ہے۔ ہمارے بزرگ قبلہ الطاف حسن قریشی نے اسی خطے کو ’ٹوٹا ہوا...
بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ویسے تو کئی نئی بات نہیں۔ لیکن فی الحال اس ہرزہ سرائی اور غصہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی بڑھتی ہوئی قربتیں شامل کر لیں۔ بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح کا فوجی وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے اور دوسری طرف پاکستان کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد بنگلہ دیش میں موجود ہے۔ صاف ظاہر ہے پاکستان بنگلہ دیش سے تجارت بڑھانا چاہتا ہے اس لیے تجارتی وفد بھیجا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کو فوجی مدد چاہیے اس لیے بنگلہ دیش نے فوجیوں کا وفد پاکستان بھیجا ہے۔ یہ سب بھارت کے لیے ناقابل قبول ہے۔ جیسے جیسے بنگلہ دیش اور پاکستان قریب آئیں گے بھارت کے لیے مشکلات...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز نظرآ رہا ہے۔ آج کل بنگلہ دیش کی فوج کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کے دورہ پر ہے۔ اس وفد نے آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کی ہے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ یہ کوئی چھوٹی تبدیلی نہیں ہے ورنہ اس سے پہلے تو بنگلہ دیش بھارت کی پراکسی بنا ہوا تھا اور بھارت کی مکمل گود میں بیٹھا نظر آتا تھا۔ بنگلہ دیش کی سابقہ حکمران حسینہ واجد کے بارہ سالہ دور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات ہر سطح پر تقریباً ختم ہی ہو گئے تھے۔...
بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے وفد کے ہمراہ ایئر چیف مارشل سے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقاتوں میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایک طویل عرصے کے بعد بنگلہ دیش کی فوجی قیادت کی پاکستان کے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس سے قبل 35 رکنی پاکستانی تجارتی وفد تقریباً 12 سال بعد بنگلہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 جنوری 2025ء) ملکی دارالحکومت ڈھاکہ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے اپنے بدھ 15 جنوری کو سنائے گئے ایک فیصلے میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی اس رہنما کے خلاف دائر کردہ بدعنوانی کے آخری مقدمے میں بھی انہیں بری کر دیا۔ بنگلہ دیش کے سینیئر آرمی جنرل کا پاکستان کا غیر معمولی دورہ اس طرح خالدہ ضیا کے لیے، جو مقتول ملکی صدر ضیاالرحمان کی بیوہ ہیں، ملک میں ہونے والے ان آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جو نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں ملک کی عبوری حکومت کے ارادوں کے مطابق یا تو...
معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کو بنگلہ دیش میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پر پابندی کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی بتائی گئی ہے، نہ کہ فلم کا مواد۔ کنگنا کی ہدایت کاری میں بننے والی اور تحریر کردہ یہ فلم 17 جنوری کو بھارت میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی کہانی 1975 کی سیاسی صورتحال اور اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جانب سے ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی کے گرد گھومتی ہے۔ کنگنا نے اس فلم میں اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں بھارتی فوج، اندرا گاندھی اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی مدد کو نمایاں کیا...
پاک بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کے آتارنمایاں ہیں جس کی بنیاد تو طلبا تحریک کے نتیجے میں ہونے والی تبدیلی بنی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک میں نچلی سطح سے لیکر حکومتی سطح پر روابط بہترہوئے حالانکہ ماضی میں ایسا بھی ہوتا رہا ہے کہ پاکستان کے سفیر بنگلہ دیش میں وزرا ء سے ملاقات کی عرضی ڈال دیتے مگر ملاقات کے لیے وقت دینے میں بھی شیخ حسینہ واجدحکومت حیل و حجت سے کام لیتی لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے ڈھاکہ میں پاکستانی سفیر جب چاہتے ہیں حکومت کی اہم ترین شخصیات سے مل سکتے ہیں عوامی روابط میں بہتری آنے کے ساتھ بحری تجارت کابھی ازسر نوآغاز ہو چکا ہے بنگلہ دیش نے پاکستانیوں...
بنگلہ دیش اور پاکستان نے G2G کی بنیاد پر پاکستان سے غیر باسمتی سفید چاول (آٹاپ چاول) کی درآمد کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مشترکہ بزنس کونسل کا قیام، بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فوڈ، بنگلہ دیش نے دونوں دوست ممالک کی جانب سے ایم او یو پر دستخط کیے۔ امید ہے کہ یہ ایم او یو ملک کی چاول کی منڈی کو مستحکم کرنے، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے ایک نیا افق کھولے گا۔ وزارت خوراک کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین سید...
ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے برطرف رہنما شیخ حسینہ، ان کے خاندان جس میں برطانوی وزیر اور اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار بھی شامل ہیں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں. غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 77 سالہ شیخ حسینہ اگست 2024 میں انقلاب کے بعد بھاگ کر بھارت چلی گئی تھیں جہاں انہوں نے بڑے پیمانے پر قتل سمیت دیگر الزامات کا سامنا کرنے کے لیے بنگلہ دیش حوالگی کی درخواستوں کو مسترد کر دیا.(جاری ہے) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم پر مقدمات گنجان آباد دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے میں قیمتی پلاٹوں پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر قبضے سے متعلق ہیں انسداد بدعنوانی...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، ان کے خاندان، برطانوی وزیر اور اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 77 سالہ شیخ حسینہ واجد اگست 2024 میں انقلاب کے بعد بھاگ کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں انہوں نے بڑے پیمانے پر قتل سمیت دیگر الزامات کا سامنا کرنے کے لیے بنگلہ دیش حوالگی کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ ان پر یہ مقدمات گنجان آباد دارالحکومت ڈھاکا کے مضافاتی علاقے میں قیمتی پلاٹوں پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر قبضے سے متعلق ہیں۔ انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کے ڈائریکٹر جنرل اختر حسین نے صحافیوں کو بتایا ’شیخ...
بنگلہ دیش نے معزول رہنما شیخ حسینہ کے خاندان کیخلاف کرپشن مقدمات دائر کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، ان کے خاندان، برطانوی وزیر اور اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 77 سالہ شیخ حسینہ واجد اگست 2024 میں انقلاب کے بعد بھاگ کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں انہوں نے بڑے پیمانے پر قتل سمیت دیگر الزامات کا سامنا کرنے کے لیے بنگلہ دیش حوالگی کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ ان پر یہ مقدمات گنجان آباد دارالحکومت ڈھاکا کے مضافاتی علاقے میں قیمتی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے پندرہ جنوری کو انڈین آرمی ڈے سے قبل روایتی سالانہ پریس کانفرنس سے پیر 13 جنوری کے روز خطاب کرتے ہوئے ملک کی شمالی سرحدوں کے حوالے سے بتایا کہ صورت حال 'حساس‘ لیکن مستحکم ہے۔ کارگل جنگ کے 25 برس: ’پاکستان نے اپنی تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا‘ جنرل دویدی نے کہا، ''جموں کشمیر میں ایک ایسے وقت پر جب ہم دہشت گردی سے سیاحت کی طرف بڑھ رہے ہیں، وہاں مارے گئے دہشت گردوں میں سے 60 فیصد پاکستانی ہیں جب کہ ریاست میں سرگرم 80 فیصد دہشت گرد بھی پاکستانی ہیں۔‘‘ جموں و کشمیر کی صورتحال سے متعلق بھارتی فوج...
چند ماہ قبل بنگلہ دیش میں اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر، احسن منصور نے ممتاز اخبار، فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بیگم حسینہ واجد کے ساڑھے تیرہ سالہ دور (جنوری 2009ء تا اگست 2024ء )میں ان کے حواری سیاست دانوں، صنعت کاروں اور کاروباریوں نے مرکزی بینک کے ذریعے ’’سترہ ارب ڈالر‘‘ کی منی لانڈرنگ کی۔ معنی یہ کہ یہ رقم غیر قانونی طور پہ بیرون ملک بھجوائی گئی۔ انھوں نے اہم انکشاف یہ کیا کہ یہ جرم انجام دینے میں فوجی افسر اور سرکاری افسر مجرموں کے سہولت کار بنے رہے۔ اس انکشاف سے عیاں ہے کہ بنگلہ دیش میں پورا حکمران طبقہ ساڑھے تیرہ سال تک سرکاری خزانہ لوٹنے میں لگا رہا۔ حتی کہ...
دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے کیلی فورنیا کے شہری کا عظیم الشان بنگلہ بھی لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی نذر ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ اس تباہی میں خاص طور پر وہ علاقہ جل کر بھسم ہوگیا جہاں شوبز اور کاروباری شخصیات کے عالیشان گھر تھے جس کے باعث یہ علاقہ مہنگی ترین پراپڑتی والا علاقہ کہلاتا ہے۔ ایسے ہی ایک عالیشان گھر کو ایڈوِن کاسترو نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری ’’دو ارب چار کروڑ ڈالر‘‘ جیت کر خریدا تھا۔ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص قرار دینے والے ایڈون کاسترو کو معلوم نہیں تھا کہ...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نجم الحسین شانتو کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیشی اسکواڈ میں مشفق الرحیم، سومیا سرکار، تنزید حسن، ذاکر علی، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، پرویز حسین، نصوم احمد، مہدی حسن، محمود اللہ، تنظیم حسن ثاقب، ناہید رانا اور توحید ہریدائے کو شامل کیا گیا ہے۔ تاہم بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اہم آل راونڈر شکیب الحسن کو پاکستان میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بنائے گئے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا دلچسپ انداز میں ٹیم کا اعلان انہیں بالنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں دوسری بار بھی ناکام ہونے...
لاس اینجلس: لاٹری کی رقم سے خریدا گیا عالی شان بنگلہ بھی خوفناک آگ کی نذر ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز نیو یارک پوسٹ کے مطابق یہ گھر کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے کے بعد خریدا تھا۔ایڈوِن کاسترو نامی اس شخص نے نومبر 2022 میں دو ارب ڈالر سے زائد کی لاٹری جیتی تھی جس کے بعد انہوں نے ہالی وُڈ ہِلز کے علاقے میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بنگلہ خریدا۔ایڈوِن کاسترو کا یہ گھر بدقسمتی سے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ کی نذر ہوگیا۔آگ کی وجہ سے پورا علاقہ جلنے کے بعد ایڈوِن کاسترو کے بنگلے کے صرف ستون...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کےلیے ویزا شرائط آسان کردی ہیں، اب پاکستانی شہری ویزا آن لائن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔بنگلہ دیشی سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس سے خطاب میں کہا کہ بنگلادیش کے عوام پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو معاشی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا، بنگلہ دیش نے اہل پاکستان کےلیے ویزا شرائط بہت زیادہ آسان کردی ہیں۔بنگلہ دیشی سفیر نے مزید کہا کہ اب پاکستان کے شہری بنگلہ دیش کا ویزا آن لائن بھی حاصل کرسکتے ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ جوبائیڈن نے اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے تقریباً دس لاکھ تارکین...
بھارتی اداکارہ ومیکا گابی نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کے لیے شوٹنگ شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ان دنوں جے پور میں اپنی آنے والی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اب ومیکا گابی نے بھی فلمی سیٹ پر انہیں جوائن کر لیا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنا چہرا چھپا رکھا ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے فلم کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار پریش راول نے بھی فلم کے سیٹس سے اپنی اور اکشے کمار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ گزشتہ ماہ اکشے...
چیئرمین سی ڈی اے کا شاہراہِ دستور، مارگلہ ایونیو اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبہ کا دورہ، تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت
چیئرمین سی ڈی اے کا شاہراہِ دستور، مارگلہ ایونیو اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبہ کا دورہ، تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا شاہراہِ دستور، مارگلہ ایونیو اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبہ کا دورہ، چیئرمین سی ڈی اے نے مارگلہ روڈ سیکریٹریٹ تا بری امام سیکشن پر کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ایم پی او ڈائریکٹوریٹ فوری طور پر تعمیراتی کام مکمل کرے،گرین بیلٹس اور میڈین سٹرپس کو ڈویلپ کرکے پھول لگائے جائیں،روڈ کے اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ کی جائے، سیکرٹریٹ تا بری امام تک بنائی گئی مارگلہ...