اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں خاتون پر تشدد کا معاملہ میں پیشرفت سامنے آئی ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں درج مقدمہ 5 دفعات کے تحت درج کیا گیا، واقعہ 23 فروری 2025 کو پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، متن مقدمہ کے اندراج کے مطابق خاتون نے بتایا کہ جمال نامی شخص نے دوستوں کے ہمراہ ہمارا راستہ بلاک کیا، ہماری گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔
خاتون کے مطابق میرے سمجھانے پر جمال نے مجھ پر بدترین تشدد کیا، مجھے اور میری بیٹی کو بالوں سے گھسیٹا گیا، ہمارے بیگ چھین لیے گئے، جن میں 20 لاکھ کیش اور 10 تولے سونا بھی موجود تھا۔
متن مقدمہ میں بتایا گیا کہ فرار ہوتے ہوئے ملزمان نے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لودھراں میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج

علامتی تصویر۔

اینٹی ریپ ایکٹ (انسداد آبرو ریزی قانون) کے تحت پنجاب کے ضلع لودھراں میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت خاتون اور اسکی بیٹی پر مقدمہ درج کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق دنیاپور میں خاتون نے دو افراد پر بیٹی سے ریپ کا الزام عائد کیا تھا، خاتون اور اس کی بیٹی دونوں عدالت میں واقعے سے مکر گئیں۔

پولیس کے مطابق پولیس نے دونوں ماں بیٹی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
  • بنوں دہشتگردی واقعہ کا مقدمہ درج
  • اسلام آباد میں خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کا معاملہ، پولیس کا مؤقف سامنے آگیا
  • اسلام آباد،13 سالہ بچے کو اغوا کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،با اثر ملزمان،غریب کی انصاف کیلئے دہائی
  • اسلام آباد؛ خاتون اوربیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
  • بنوں : دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
  • 26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی 9 کارکنان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر نوٹس جاری 
  • چشتیاں: سسرالیوں کا بہو پر تشدد، سر میں ڈنڈا مارکر قتل کر دیا
  • لودھراں میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج