چیئرمین سی ڈی اے کا شاہراہِ دستور، مارگلہ ایونیو اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبہ کا دورہ، تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کا شاہراہِ دستور، مارگلہ ایونیو اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبہ کا دورہ، تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا شاہراہِ دستور، مارگلہ ایونیو اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبہ کا دورہ، چیئرمین سی ڈی اے نے مارگلہ روڈ سیکریٹریٹ تا بری امام سیکشن پر کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ایم پی او ڈائریکٹوریٹ فوری طور پر تعمیراتی کام مکمل کرے،گرین بیلٹس اور میڈین سٹرپس کو ڈویلپ کرکے پھول لگائے جائیں،روڈ کے اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ کی جائے، سیکرٹریٹ تا بری امام تک بنائی گئی مارگلہ روڈ پر لین مارکنگ کی جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سیکرٹریٹ تا بری امام مارگلہ روڈ پر جدید اور خوبصورت لائٹس نصب کی جائیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شاہراہِ دستور کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ شاہراہِ دستور کی بیوٹیفکیشن سمیت اپ لفٹنگ کا کام کیا جائے،شاہراہ دستور پر مستقل بنیادوں پر آرائشی لائٹس کی تنصیب پر کام تیز کیا جائے، مستقل لائٹس کی تنصیب سے کرایہ کی مد میں اخراجات پر مکمل قابو پایا جائے گا،مستقل بنیادوں پر لائٹس نصب کرنے سے نہ صرف اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ سی ڈی اے کے اثاثہ جات میں بھی اضافہ ہوگا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے سرینا انٹرچینج منصوبے کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ سرینا انٹرچینج منصوبے کے مکمل شدہ حصوں پر مستقل بنیادوں پر جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جائیں، چیئرمین سی ڈی اے نے سرینا انٹرچینج منصوبے میں سہروردی انڈر پاس اور اس سے منسلک سلپ سڑکوں کی فنشنگ مکمل کرکے کل ٹریفک کیلئے کھولنے کی ہدایت کر دی۔چیئرمین کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سری نگر ہائی وے کے دونوں انڈر پاسسز کو رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے اطراف بیوٹیفکیشن اور ہارٹیکلچر کے کام کا بھی معائنہ کیا ۔چیئرمین سی ڈی اے کا جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے کے تمام حصوں پر تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا ۔انہیں بتایا گیا کہ فلائی اوور کا اسٹرکچرل ورک مکمل جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے کے اطراف لینڈ سکیپنگ کے کام کا بہترین ڈیزائن بنایا جائے،چیئرمین سی ڈی اے کی جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے کے اطراف لینڈ سکیپنگ کے کام کو بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت۔ انہوں نے کہا کہ کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹ انجنئیرز سائٹ پر معیار اور تیز تر تعمیراتی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انٹرچینج منصوبے کے کی ہدایت کے اطراف کا بھی
پڑھیں:
غزہ میں جنگ بندی خوش آئند، امید ہے مکمل طور پر احترام کیا جائے گا: وزیراعظم
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی خوش آئند ہے، امید ہے جنگ بندی کا مکمل طور پر احترام کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اور پوری پاکستانی قوم فلسطین بالخصوص غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، امن کے حصول کیلئے قطر، سعودی عرب، امریکا، مصر اور دیگر دوست ممالک کی انتھک کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔
رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے غزہ اور دیگر جنگ زدہ علاقوں میں انسانی امداد کی ترسیل انتہائی اہم ہے، ہمیں امید ہے کہ اس جنگ بندی کا مکمل طور پر احترام کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جدوجہد میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے، 1967 سے قبل کی حدود پر مبنی القدس شریف دارالحکومت کے طور پر آزاد فلسطین ہی اس مسئلے کا پائیدار حل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کو مزید 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان