بنگلہ دیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) ایک بار پھر کھلاڑیوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے حوالے سے شہہ سرخیوں میں ہے۔

بی پی ایل کی فرنچائز دربار راجشاہی تاحال اپنے اسٹاف اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے واجبات ادا نہیں کرسکی ہے جس کی وجہ سے متعدد نامور کھلاڑی ڈھاکہ کے ہوٹل میں پھنس گئے ہیں، اس سے قبل عدم ادائیگی پر کھلاڑیوں نے میچ کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک بی پی ایل چھوڑ کر دبئی کیوں گئے؟ ٹیم اونر کا اہم بیان سامنے آگیا

فرنچائز کے مالک شفیق الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے واپسی کے ٹکٹ بک کردیے گئے ہیں تاہم عدم ادائیگی پر یہ کھلاڑی تاحال ہوٹل میں موجود ہیں۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹر محمد حارث، افغانستان کے عفتاب عالم، ویسٹ انڈیز کے مارک ڈیل اور میگوئل کمنز، اور زمبابوے کے ریان برل اب بھی اپنے معاوضے کے منتظر ہیں، ان کھلاڑیوں کو ٹیم مینجمنٹ سے رابطہ کرنے پر کوئی واضح جواب نہیں ملا۔

رپورٹ کے مطابق محمد حارث نے اس صورتحال سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے، پی سی بی نے فوری طور پر اس معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف محمد حارث سے رابطہ کیا بلکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بھی بات چیت کی ہے، محمد حارث کو آج اسلام آباد پہنچانے کے لیے پرواز کا انتظام کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی پی ایل کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز سے متعلق پی سی بی کا بڑا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق اگرچہ ٹیم مالکان نے ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن دربار راجشاہی کے کئی مقامی کھلاڑی ہوٹل چھوڑ کر جاچکے ہیں مگر انہیں بھی ان کے واجبات ادا نہیں کیے گئے۔

صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہو گئی جب فرنچائز نے اپنے بس ڈرائیور کو بھی ادائیگی نہیں کی، بس ڈرائیور نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے تمام کٹ بیگز اور سامان بس میں بند کر دیا۔

بس ڈرائیور محمد بابول نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک بات ہے۔ اگر ہمیں ادائیگی کی جاتی تو ہم کھلاڑیوں کو ان کا سامان واپس دے دیتے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی نے بی پی ایل کے لیے جنوبی افریقہ ٹیسٹ کو خیر باد کیوں کہا؟

’مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے کٹ بیگز بس میں موجود ہیں، لیکن جب تک ہمارے معاوضے کا بڑا حصہ ادا نہیں کیا جاتا، میں انہیں سامان واپس نہیں کرسکتا۔‘

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی کھلاڑی اور دیگر عملے کو ادائیگیوں میں تاخیر کی وجوحات کا جائزہ لے گی، دوسری جانب پولیس نے دربار راجشاہی کے مالک شفق العقمان کو تحویل میں میں بھی لے لیا ہے۔

  دوسری طرف بی پی ایل 2025 میں دربار راجشاہی کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی اور وہ پلے آف مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ ٹیم نے 12 میں سے صرف 6 میچز جیتے اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر رہی۔ انہوں نے اپنا آخری میچ 27 جنوری کو ڈھاکا میں سلہٹ اسٹرائیکرز کے خلاف کھیلا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بنگلہ دیش پریمیئر لیگ پاکستان غیر ملکی کھلاڑی کھلاڑی محمد حارث معاوضہ واجبات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ پاکستان کھلاڑی معاوضہ واجبات دربار راجشاہی کھلاڑیوں کے بس ڈرائیور بنگلہ دیش بی پی ایل

پڑھیں:

ٹل سے 30 گاڑیوں کا قافلہ کُرم کیلئے روانہ

—فائل فوٹو

ہنگو کی تحصیل ٹل سے 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کُرم کے لیے روانہ ہوا ہے۔

کرم کیلئے امدادی سامان کا پہلا قافلہ اب تک روانہ نہ ہو سکا

ضلع کرم کے لیے امدادی سامان کا پہلا قافلہ اب تک روانہ نہ ہو سکا۔

ڈپٹی کمشنر محمد خالد نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ گاڑیوں میں اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان موجود ہے۔

انہوں نےبتایا کہ آج قافلے میں 70 سے زائد گاڑیاں کُرم بھیجی جائیں گی۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ قافلوں کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

محمد خالد نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹل کینٹ سے کُرم چھپری چیک پوسٹ تک پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ جہیز کا سامان لیکر فرار ہونیوالے رکشا ڈرائیور کا بھائی گرفتار، کچھ سامان بھی برآمد
  • محمد وسیم جونیئر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
  • ٹل سے 30 گاڑیوں کا قافلہ کُرم کیلئے روانہ
  • بنگلا دیش ٹی 20 لیگ میں ایک اور ڈرامہ، عدم ادائیگی پر بس ڈرائیور نے کھلاڑیوں کا سامان بند کردیا
  • بنگلادیش ٹی 20 لیگ میں انوکھا واقعہ، بس ڈرائیور نے غصے میں کھلاڑیوں کی کِٹس لاک کردیں
  • محراب پور،ٹریفک حادثے میں ڈرائیور جاں بحق،دوبچوں سمیت 4افراد زخمی
  • پاکستان بنگلہ دیش ، محبتیں اور قربتیں
  • کراچی میں رکشہ ڈرائیور جہیز کا سامان لوٹ کر فرار
  • بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے کم از کم 8 میچز فکسنگ کی زد میں آگئے