جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے احتجاج کیوں شروع کردیا؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی نے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کردیا ہے۔
گذشتہ روز بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی نے پارٹی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اظہرالاسلام کی رہائی کے لیے ملک بھر میں جلسے، جلوسوں کا اعلان کیا تھا، جنہیں عوامی لیگ کے دور حکومت میں 1971 میں جنگ آزادی کے دوران عصمت دری، قتل اور نسل کشی کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں بنگلہ دیش ناکام ہوا تو کوئی جائے پناہ نہیں ہوگی، امیرجماعت اسلامی بنگلہ دیش
منگل کی شام جماعت اسلامی نے ڈھاکہ سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی ڈھاکہ میں ریلی کی قیادت امیر شفیق الرحمان نے کی۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی بنگلہ دیش غلام پرور نے اپنے بیان میں کہا کہ اظہرالاسلام کو 13 سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں حراست میں رکھا گیا ہے۔’ بار بار ریمانڈ حاصل کرکے انہیں جسمانی اور ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا گیا ہے، وہ کئی بار شدید بیمار ہوگئے جس پر انہیں طبی نگہداشت بھی فراہم نہیں کی گئی۔‘
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی پر عائد پابندی ہٹا دی گئی
انہوں نے کہا کہ شہریوں نے امید کی تھی کہ انتہائی ظلم اور تشدد کا نشانہ بننے والے اظہرالاسلام کو آمریت سے پاک بنگلہ دیش میں رہا کیا جائے گا لیکن عبوری حکومت کو اقتدار سنبھالے 6 ماہ اور 9 دن ہوگئے ہیں، تاہم عبوری حکومت نے اے ٹی ایم اظہرلاسلام کو رہا نہیں کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آمریت کے دوران گرفتار ہونے والے اظہرالاسلام کو جیل میں رکھنا انتہائی ظلم اور ناانصافی کے سوا کچھ نہیں ہے، قوم حیران ہے کہ انہیں ابھی تک فاشزم سے پاک بنگلہ دیش میں حراست میں رکھا گا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی حکومت کا جماعت اسلامی اور طلبہ ونگ پر پابندی کا اعلان
یاد رہے کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے اہم رہنما اظہرالاسلام کو 2014 میں سزائے موت سنائی گئی تھی جنہوں نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی، 2019 میں سپریم کورٹ نے ان کی سزائے موت کو برقرار رکھا۔ تاہم اس فیصلے پر عملدرآمد آج تک نہیں ہوسکا ہے۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1971 کی جنگ کے دوران رنگپور میں 1200 افراد کو قتل کیا اور انہوں نے پاکستان کی حمایت فورسز کی قیادت کی، جب وہ جماعت اسلامی اسٹوڈنٹ ونگ کے رہنما تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news احتجاج اظہرالاسلام بنگلہ دیش جماعت اسلامی جیل ڈھاکہ شیخ حسینہ واجد عوامی لیگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اظہرالاسلام بنگلہ دیش جماعت اسلامی جیل ڈھاکہ شیخ حسینہ واجد عوامی لیگ جماعت اسلامی بنگلہ دیش بنگلہ دیش میں
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں، آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک شروع کرنے کا اعلان
لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اتنے گرچکے ہیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو اعلیٰ عدالت تک بھی رسائی فراہم کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا المیہ ہے کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے اور مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث ہے لیکن فیک پارلیمنٹ اور حکومت کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، سب سے بڑا جرم عوامی رائے غصب کرکے مسلط ہونا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیکا قانون آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے لہٰذا اسے ختم کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خیبرپختونخوا (کے پی) میں شدید بدامنی ہے اور کرم میں کانوائے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، صوبے میں امن کا قیام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔