بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)آئی سی یو میں زیر علاج بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کی صحت میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کرکٹر تمیم اقبال اب ریکوری کی جانب بڑھ رہے ہیں تاہم اگلے 24گھنٹے اب بھی اہم ہیں، تمیم انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔

مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ تمیم اقبال نے گزشتہ شب فیملی ممبر کے سہارے ہلکی موومنٹ بھی کی اور حکومتی سطح پر تمیم کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ تمیم اقبال ڈینجر زون سے نکل چکے، اگر کوئی پیچیدگی نہ ہوئی تو اگلے 24 گھنٹوں میں تمیم مزید بہتر ہوں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے بعد تمیم اقبال گراؤنڈ میں ہی کوما میں چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کو گزشتہ روز ڈھاکا پریمئیر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ جس کے بعد ان کی ایمرجنسی میں مقامی ہسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔

خاتون مریض کی خواہش پر بیٹی کا نکاح اسپتال میں ہی کردیا گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تمیم اقبال بنگلہ دیشی

پڑھیں:

’ویرات کو بھیجے پیغام کے متعلق بات نہیں کرونگا‘: ایم ایس دھونی کا دو ٹوک جواب

بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ویرات کوہلی کوکیے گئے میسج کے متعلق بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی اس متعلق متعدد بار بتا چکے ہیں کہ جب انہوں نے بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی وہ واحد کرکٹر تھے جنہوں نے ان کو ٹیکسٹ کیا۔

البتہ، جب حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایم ایس دھونی سے اس متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ویرات کے ساتھ اپنے تعلق کے حوالے سے تو بات کریں گے لیکن میسج کے حوالے سے نہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ میسج کے بجائے تعلق پر بات کریں گے۔ وہ اس معاملے کو ایسے ہی رکھنا چاہتے ہیں۔ اس سے کیا ہوتا ہے کہ دیگر کرکٹر ان کے پاس آسکتے ہیں اور جو ان کے دماغ میں چل رہا ہے اس متعلق پوچھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یہ احساس ہوتا ہے کہ ان سے جو بھی بات کی جائے وہ باہر نہیں آئے گی۔ اعتماد بہت اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’ویرات کو بھیجے پیغام کے متعلق بات نہیں کرونگا‘: ایم ایس دھونی کا دو ٹوک جواب
  • ہارٹ اٹیک کے بعد تمیم اقبال کی حالت اب کیسی ہے؟ معالج کا بڑا انکشاف
  • سابق پاکستانی کرکٹر کا بیٹا اپنے ہی ملک کیخلاف میدان میں اُترے گا
  • بنگلہ دیشی عدالت کا کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم
  • پاک بنگلہ دیش سیریز: دونوں ملکوں کے بورڈز کا ون ڈے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ
  • وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا اسلام آباد کیریج فیکٹری کا دورہ، مقامی پیداوار بڑھانے کا عزم
  • بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کو میچ کے دوران دل کا دورہ، حالت تشویشناک
  • سابق بنگلا دیشی کپتان تمیم اقبال دوران میچ سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل
  • آئی پی ایل میں شرکت،سٹار بنگلہ دیشی کرکٹر فرنچائز کےپاؤں پڑ گیا