چیمپیئنز ٹرافی کیلئے بنگلہ دیشی اسکواڈ کا اعلان، کونسا اہم کھلاڑی شامل نہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نجم الحسین شانتو کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
بنگلہ دیشی اسکواڈ میں مشفق الرحیم، سومیا سرکار، تنزید حسن، ذاکر علی، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، پرویز حسین، نصوم احمد، مہدی حسن، محمود اللہ، تنظیم حسن ثاقب، ناہید رانا اور توحید ہریدائے کو شامل کیا گیا ہے۔
تاہم بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اہم آل راونڈر شکیب الحسن کو پاکستان میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بنائے گئے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا دلچسپ انداز میں ٹیم کا اعلان
انہیں بالنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں دوسری بار بھی ناکام ہونے پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ شکیب الحسن کو قابل اعتراض بالنگ ایکشن کے الزام میں انٹرنیشنل کرکٹ میں شرکت پر پابندی کا سامنا ہے۔
بنگلہ دیشی اسکواڈاس سے قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیشی اسکواڈ کا کا اعلان
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی خبروں پر جسپریت بمراہ نے خاموشی توڑ دی
کراچی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر بمراہ نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی خبر آسانی سے پھیلتی ہے لیکن اس خبر نے تو مجھے ہنسا دیا ہے۔
واضح رہے کہ بمراہ آسٹریلیا کے خلاف 32 وکٹیں لے کر آخری ٹیسٹ میچ میں کمر درد کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث چیمپیئنز ٹرافی میں انکی شرکت مشکوک ظاہر کی جا رہی تھی۔