لاس اینجلس: لاٹری کی رقم سے خریدا گیا عالی شان بنگلہ بھی خوفناک آگ کی نذر ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاس اینجلس: لاٹری کی رقم سے خریدا گیا عالی شان بنگلہ بھی خوفناک آگ کی نذر ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
نیو یارک پوسٹ کے مطابق یہ گھر کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے کے بعد خریدا تھا۔
ایڈوِن کاسترو نامی اس شخص نے نومبر 2022 میں دو ارب ڈالر سے زائد کی لاٹری جیتی تھی جس کے بعد انہوں نے ہالی وُڈ ہِلز کے علاقے میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بنگلہ خریدا۔
ایڈوِن کاسترو کا یہ گھر بدقسمتی سے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ کی نذر ہوگیا۔
آگ کی وجہ سے پورا علاقہ جلنے کے بعد ایڈوِن کاسترو کے بنگلے کے صرف ستون اور لکڑی کا کچھ سامان باقی رہ گیا ہے جس کی مالیت 38 لاکھ ڈالر ہے۔آگ لگنے کے بعد ایڈوِن کاسترو کا بنگلہ تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔اس بنگلے میں پانچ بیڈرُومز اور چھ باتھ روم تھے۔
ایڈوِن کاسترو کو کیلی فورنیا لاٹری آفیشلز کی جانب سے پاوربال جیک پوٹ کا ریکارڈ فاتح قرار دیا گیا تھا۔اُن کے گھر کے ساتھ سنگر ایریانا گرانڈے، اداکار ڈکوٹا جانسن اور کامیڈین جمی کمل کے گھر موجود ہیں۔خیال رہے کہ لاس انجیلس میں لگنے والی اس آگ میں اب تک کم سے کم 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سال نو کا جشن؛ لاس اینجلس میں آگ کب اور کیسے لگی، حیران انکشافات
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعلق نئی معلومات نے پچھلے تمام دعوے اور اندازے غلط ثابت کردیئے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آتشزدگی کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ آگ کا آغاز 7 جنوری سے نہیں بلکہ یکم جنوری سے ہو گیا تھا۔
تحقیق کاروں سے گفتگو میں متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہی پہاڑوں پر ایک جگہ بھی یکم جنوری کو آگ لگی تھی تاہم اس آگ سے مختصر رقبہ متاثر ہوا تھا۔
رہائشیوں نے شکوہ کیا کہ انتظامیہ نے اس آگ پر توجہ نہیں دی اور اسے بڑھنے سے روکنے کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اُٹھایا گیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں لگنے والی آگ کو بجھانے میں پیشہ ورانہ طریقہ کار اختیار کرنے کے بجائے عجلت سے کام لیا گیا۔
متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں نے آغ سے متعلق معلومات کے تاخیر سے لوگوں تک پہنچانے کا الزام بھی عائد کیا جس کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔
امریکی میڈیا نے بھی 2 جنوری اور 7 جنوری کی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کیں جن میں ایک ہی مقام سے آگ کا دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔
رہائشیوں کا یہ بھی خیال ہے کہ یکم جنوری کو لگنے والی آگ نئے سال کے جشن پر ہونے والی آتش بازی کے نتیجے میں لگی تھی۔