Nai Baat:
2025-01-21@07:45:11 GMT

جنوبی ایشیا کی تیزی سے بدلتی صورتحال

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

جنوبی ایشیا کی تیزی سے بدلتی صورتحال

پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملکی خارجہ پالیسی کی سمت بہتر کرنے کی بھی ضامن ہے ۔ جہاں ضرورت ہو پاک فوج اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کردار نبھاتی ہے اور سول حکومت کی معاونت کرتی ہے ۔ اسی پاک فوج کی بہترین پالیسیوں اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھتے ہوئے امن کی پالیسی انتہائی قابل تعریف ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کئی سال سے بھارت نوازی میں مائل بنگلہ دیش آخر کار مجبور ہو گیا ہے کہ اسے اپنی پالیسی تبدیل کرنی چاہیے ۔ اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ جنوبی ایشیا کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئی ہے ۔ بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کے ساتھ ہی پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے میں اہم پیش رفت دکھا دی ہے ۔ بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی قیادت میں وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے جس کو بہت اہمیت دی جارہی ہے ۔ بالخصوص بھارتی میڈیا اس اہم دورے پر نکتہ چینی کر رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے ملاقات کی ہے جس میں سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سے دونوں افواج میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں کو سراہا ، پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت ،جدید ٹیکنالوجی کی تعریف کی اور جے ایف17 تھنڈرلڑاکا طیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہاربھی کر دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کی نشاندہی کرتی ہے ۔ اس سے قبل بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں ہوئی تھیں ۔اسی اہم دورے پر جہاں بھارت نظریں مرکوز کئے ہوئے ہے وہیں بنگلہ دیشی میڈیا بھی تبصرے کر رہا ہے اور اسے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر جانے سے تعبیر کررہا ہے۔ بالخصوص بنگلہ دیشی آرمی چیف کو حالیہ دورہ کراچی پر بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد نے دورہ کراچی میں پاک بحریہ کے کمانڈر فلیٹ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین اور ایم ڈی کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس سے ملاقات کی۔بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد نے دورہ کراچی میں پاک بحریہ کے کمانڈر فلیٹ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین اور ایم ڈی کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس سے ملاقات کی۔انہوں نے پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا بھی دورہ کیا، ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں، باہمی دوروں اور تربیتی تبادلہ پروگراموں سمیت مختلف ممکنہ شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔پاک بحریہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ اس دورے سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے تعلقات میں مزید استحکام آئے۔بنگلہ دیش کا اہم اور ہائی لیول کا وفد پاکستان میں موجود ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان خطے کا اہم ترین ملک ہے ۔ پاکستان کسی بھی عالمی ایشو میں اہمیت رکھتا ہے اور بنگلہ دیش کی بدلتی پالیسی اس بات کی عیاں ہے کہ پاکستان کی سول حکومت بہترین انداز میں آگے بڑھ رہی ہے جبکہ پاک فوج بہترین پروفیشنل انداز میں اپنا آئینی کردار نبھا رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن سے ملاقات کی پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل الحسن نے تعاون پر کے مطابق پاک فوج ہے اور

پڑھیں:

آرمی چیف سے ایرانی کی مسلح افواج کے چیف کی ملاقات ،  علاقائی سلامتی،دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نےملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر میجر جنرل محمد باقری نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی سیاسی اور فوجی قیادت کی بیان بازی جنوبی ایشیا کے استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے
  • آرمی چیف سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات دوطرفہ تعلقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال 
  • کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے،چھوٹی تصویر میں سینئر جنرل منیجر ارشدخان صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں
  • ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف کی جنرل عاصم منیر سے ملاقات
  • آصف علی زرداری سے میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری کی ملاقات
  • خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • صدر مملکت اور آرمی چیف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • آرمی چیف سے ایرانی کی مسلح افواج کے چیف کی ملاقات ،  علاقائی سلامتی،دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • جنگ بندی صیہونیوں کے لئے مشکلات اور محور مقاومت کے لئے سربلندی کا نقطہ آغاز ہے، جنرل باقری