بنگلہ دیش میں بدامنی کی تازہ لہر، سینکڑوں افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 فروری 2025ء) بنگلہ دیش کی پولیس نے ملک گیر سطح کے ایک وسیع تر آپریشن میں تیرہ سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ زیر حراست ملزمان پر بدامنی پھیلانے کا الزام ہے اور ان کا تعلق سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ سے بتایا جا رہا ہے۔ اس آپریشن کے لیے 'شیطان کا شکار‘ کی اصطلاح استعمال کی گئی۔
پولیس کے ترجمان انعام الحق ساگر نے پیر کے روز بتایا کہ ہفتے کے دن سے شروع ہونے والے اس آپریشن میں آخری خبریں ملنے تک 1,308 افراد کو گرفتار کیا جا چکا تھا۔ ڈھاکہ میں ملک کی عبوری حکومت میں وزارت داخلہ کی قیادت کرنے والے جہانگیر عالم چوہدری نے کہا ہے کہ 'شیطانوں سے نمٹے جانے تک‘ یہ آپریشن جاری رہے گا۔
(جاری ہے)
بنگلہ دیش: مظاہرین نے شیخ حسینہ کے گھر کو آگ لگا دی
شیخ حسینہ کے اشتعال انگیز بیانات پر بھارتی ہائی کمشنر کو احتجاجی نوٹ جاری
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین فوجی تعاون پر بھارت کو گہری تشویش
بنگلہ دیش میں طلبہ کی قیادت میں ملک گیر سطح کی حکومت مخالف تحریک کے دوران گزشتہ برس اگست میں شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔
تاہم بدامنی کا سلسلہ ابھی تک رکا نہیں ہے۔تازہ کشیدگی کا آغاز پانچ فروری کو ہوا، جب مظاہرین نے شیخ حسینہ کے خاندان سے منسلک عمارات اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔ یہ احتجاج ایسی رپورٹوں کے بعد شروع ہوا کہ شیخ حسینہ فیس بک پر خطاب کرنے والی ہیں۔ اس وقت 77 سالہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ پر 'انسانیت کے خلاف جرائم‘ کے الزامات ہیں اور وہ اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہو کر گزشتہ برس اگست میں ہی بھارت چلی گئی تھیں۔
تب سے وہ بھارت ہی میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔تازہ بد امنی میں شیخ حسینہ کے والد اور ملک کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمان کے سابق گھر اور اب ایک میوزیم کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ اس پر شہری حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے کافی شور مچایا۔ علاوہ ازیں شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ کے حامیوں اور ان کے مخالفین کے مابین تصادم کی بھی رپورٹیں ہیں۔
پولیس نے ان تازہ واقعات کی تمام تر ذمہ داری شیخ حسینہ پر عائد کی ہے۔ملک کے عبوری سربراہ حکومت محمد یونس نے گزشتہ جمعے کے روز عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی تھی۔ اس کے کچھ گھٹنے بعد شیخ حسینہ کے خلاف طلبہ تحریک چلانے والے گروپ 'اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن‘ کے چند ارکان پر ڈھاکہ کے ضلع غازی پور میں حملہ ہوا تھا۔ یہ ایک طاقت ور گروپ ہے، جس کی نمائندگی اب کابینہ میں بھی ہے۔
اس حملے کے بعد اس گروپ کے ارکان نے عوامی لیگ کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ حکومت نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ کارروائی کا آغاز 'سابق آمرانہ حکومت سے منسلک گروہوں کے حملے‘ کے بعد کیا گیا۔
عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے مشیر برائے ذرائع ابلاغ شفیق الاسلام نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر نگاہ رکھنے کا کام حکومت نے ایک خصوصی کمانڈ سینٹر کی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے۔
دوسری جانب اس آپریشن کے حوالے سے ملک میں تشویس بھی پائی جاتی ہے۔ سپریم کورٹ کے ایک وکیل سنہادری چکرورتی کا کہنا ہے کہ وسیع پیمانے پر گرفتاریوں میں بے قصور افراد بھی پھنس سکتے ہیں اور ایسا کرنے سے اصل مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
ع س / م م (اے ایف پی، اے پی)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شیخ حسینہ کے بنگلہ دیش
پڑھیں:
مسقط مذاکرات کے بارے مصر کا ایران، عمان و امریکہ کیساتھ رابطہ
مصری وزیر خارجہ نے اپکے ایرانی و عمانی ہم منصبوں اور امریکی ایلچی کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں، مسقط میں منعقد ہونیوالے تہران-واشنگٹن بالواسطہ مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے آج اپنے ایرانی و عمانی ہم منصبوں، سید عباس عراقچی و بدر البوسعیدی کے ساتھ ساتھ مشرق وسطی کے لئے انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے ساتھ بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ اس بارے مصری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس گفتگو میں بدر عبد العاطی نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور خاص طور پر عمان میں ایران و امریکہ کے درمیان گذشتہ روز منعقد ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا جائزہ لیا اور مذاکرات میں تازہ ترین پیشرفت سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے ثالثی کے عمل میں عمان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مصر خطے میں سلامتی و استحکام کو مضبوط بنانے کے لئے مذاکرات و گفتگو کے ذریعے سیاسی حل کے حصول کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔